پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے:پاکستانی سینیٹرز
بین المذاہب ہم آہنگی ہماری ترجیح ہے اور ہم اس سمت میں بھرپور کوششیں کر رہے ہیں

واشنگٹن: امریکہ کے دورے پر آئے سینیٹر دنیش کمار پالیانی اور سینیٹر گردیپ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے فروغ و تحفظ اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
پاکستان ہائوس واشنگٹن میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کی میزبانی میں منعقدہ ایک تقریب انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی ہماری ترجیح ہے اور ہم اس سمت میں بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔
سفیر مسعود خان نے پاکستانی نژاد امریکی اقلیتی رہنمائوں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف کیا جو پاکستان اور امریکہ کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
مسعود خان نے سینیٹرز کو امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کے ساتھ پاکستان کے جاری مذاکرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ سینیٹر کمار اور سینیٹر سنگھ نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو قومی دھارے میں لانے کے لئے مختلف حکومتوں کی جانب سے کی جانے والی قانون سازی، انتظامی اور قانونی اقدامات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کرتارپور راہداری کھولنے، مندروں اور ملک بھر میں دیگر مذہبی مقامات کی بحالی سمیت حکومت ِ پاکستان کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات اقلیتوں کے حوالے سے مضبوط حکومتی عزم کے عکاس ہیں۔
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 4 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- a day ago
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 3 hours ago

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 2 hours ago

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- a day ago

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 5 hours ago

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- a day ago

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- a day ago

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 4 hours ago
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 41 minutes ago

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 5 hours ago









