Advertisement

لیونل میسی کو ا سعودی عرب کے الہلال کلب میں شمولیت کی باضابطہ پیش کش

میسی کواب تک موصول ہونے والی سب سے زیادہ مہنگی واحد پیش کش ہے جس کی کل مالیت قریباً 40 کروڑ ڈالر سالانہ ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 5th 2023, 7:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لیونل میسی کو ا سعودی عرب کے الہلال کلب میں شمولیت کی باضابطہ پیش کش

فٹ بال عالمی کپ کے فاتح ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو اگلے سیزن میں سعودی عرب کے الہلال کلب میں شمولیت کی باضابطہ پیش کش موصول ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی کلب کی جانب سے میسی کواب تک موصول ہونے والی سب سے زیادہ مہنگی واحد پیش کش ہے جس کی کل مالیت قریباً 40 کروڑ ڈالر سالانہ ہے۔

35سالہ میسی کے بارے میں میڈیا میں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ وہ اپنے لڑکپن کے کلب بارسلونا میں واپس جاسکتے ہیں جبکہ امریکاکی میجرلیگ سوکر کلب انٹرمیامی کو بھی ان کی نئی ممکنہ منزل کے طورپردیکھا جا رہا ہے۔

فرانسیسی اسپورٹس ڈیلی ’ایل ایکوئپ‘ نے منگل کے روز خبردی تھی کہ ان کے موجودہ کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے سعودی عرب کے غیرمجاز دورے کے بعد انھیں معطل کردیا تھا اورکلب نے تیسرے سیزن کے لیے ان کے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

لیونل سعودی عرب کے سفیرِسیاحت بھی ہیں اور ان کے دیرینہ حریف پرتگال کے کرسٹیانورونالڈو نے گذشتل سال دسمبر میں سعودی کلب النصرکے ساتھ 22 کروڑ سالانہ مالیت کے معاہدے پر دست خط کیے تھے۔

 

Advertisement