سن رائزرز حیدر آباد کے گلین فلیپس عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا


جے پور: انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرز حیدرا ٓباد نے راجستھان رائلز کو4 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ فاتح ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد 215 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
راجستھان رائلز کے جوز بٹلر کی 95 اور کپتان سنجو سیمسن کی ناقابل شکست 66 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔ سن رائزرز حیدر آباد کے گلین فلیپس عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
جے پور میں کھیلے گئے لیگ کے52 ویں میچ میں راجستھان رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ جوز بٹلر نے 95 اور کپتان سنجو سیمسن نے ناقابل شکست 66 رنز کی اننگز کھیلی۔
بھونیشور کمار اور مارکو جانسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد مطلوبہ ہدف 20ویں اوورمیں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔
ابھیشیک شرما 55 اور راہول ترپاتھی 47رنز بنا کر نمایاں رہے ۔راجستھان کے یوزویندر چہل نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ سن رائزرز حیدر آباد کے گلین فلیپس عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 12 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 13 گھنٹے قبل

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 11 گھنٹے قبل

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 8 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 12 گھنٹے قبل

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 12 گھنٹے قبل

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- 7 گھنٹے قبل

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 9 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 10 گھنٹے قبل