جی این این سوشل

دنیا

’’لال اے لال اے‘‘ عرب بھی پاکستانی طرز پر تربوز فروخت کرنے لگے

پھل فروش نے غصہ میں گاہک کے سر پر ہی تربوز دے مارا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

’’لال اے لال اے‘‘ عرب بھی پاکستانی طرز پر تربوز فروخت کرنے لگے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: گزشتہ سال سے سوشل میڈیا پر پنجاب کی پھل منڈی میں بیوپاری ’’لال اے لال اے‘‘ گاتے ہوئے اور خوب شور مچاتے ہوئے تربوز بیچنے کیلئے عوام کو اپنی طرف راغب کرتے دیکھائی دیتے تھے، لیکن اب عربیوں نے بھی اسی سے ملتا جولتا طریقہ اپنا لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پھل فروش نے غصہ میں گاہک کے سر پر ہی تربوز دے مارا، پک اپ پر سوار پھل فروش عوام کو اپنی طرف مائل کرنے کیلئے پاکستانی طریقہ اپنائے ہوئے ہیں، جبکہ ارد گرد کھڑے افراد اس عمل سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

پاکستان

اسد قیصر کی دوبارہ گرفتاری پر پشاور ہائی کورت نے حکومت سے جواب مانگ لیا

یہ کیا مذاق ہے ، ضمانت ملتے ہی دوسرے مقدمات میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، جسٹس اشتیاق ابراہیم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسد قیصر کی دوبارہ گرفتاری پر پشاور ہائی کورت نے حکومت سے جواب مانگ لیا

پاکستان تحریک انصف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی دوبارہ گرفتاری پر پشاور ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکے خلاف موجودہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد ال نے سماعت کی۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیا مذاق ہے، ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کرتے ہیں، قانون اس پر کیا کہتا ہے یہ دیکھیں گے۔

درخواست گزار اسد قیصر کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ضمانت ملتے ہی دوسرے مقدمےمیں گرفتارکر لیا جاتا ہے، پہلے سے درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔

سرکاری وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ اسد قیصر مقدمات میں نامزد ہیں اس لئے گرفتار ہوتے ہیں۔

اسد قیصر کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر کل سماعت ہوگی، کل ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتاری روک دی جائے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ یہ کیا مذاق ہے، ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کرتے ہیں، قانون اس پر کیا کہتا ہے یہ دیکھیں گے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اسد قیصر کے وکیل سے کہا کہ آپ تیاری کرلیں اور حکومت جواب جمع کرائے، کیس کو آئندہ سماعت پر سنیں گے۔

عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرکے سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان خاتون جج کی عدالت میں گئے اور معذرت کی، وکیل سلمان صفدر

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سیشن کورٹ اسلام آباد میں سماعت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان خاتون جج کی عدالت میں گئے اور معذرت کی، وکیل سلمان صفدر

خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وکیل نے دلائل میں کہا ہے کہ عمران خان خاتون جج کی عدالت میں گئے اور معذرت کی، اگر جج زیبا چوہدری کیس چلانا چاہتی تو عدالت میں موجود ہوتیں۔کوئی لائحہ عمل دیں کہ عدالت نے کیا کرنا ہے، میں بحث کرکے چلا جاتا ہوں، ہوتا کچھ نہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی۔ سول جج محمد مرید عباس نے کیس کی سماعت کی۔ چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ 

سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ کوئی لائحہ عمل دیں عدالت نے کیا کرنا ہے۔ میں بحث کر کے چلا جاتا ہوں ہوتا کچھ نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنے دلائل دیں اس معاملے کو ہم دیکھ لیتے ہیں۔

سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میری گزارش ہے کہ مجھ پر ایک احسان کریں جو کیس نہیں بنتا اس میں نہیں رہنا چاہیے، جب عدالت میں بحث شروع ہوئی تو پراسیکوشن نے مزید جرم شامل کر لئے، اسلام آباد ہائی کی جانب سے دہشت گردی کے دفعات ختم کردئیے گئے تھے، چئیرمین پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو دھمکایا.

چئیرمین پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ شرم کرو ڈی آئی جی تمہیں نہیں چھوڑنا، تم پر کیس کرنا ہے، خاتون جج کو کہا کہ آپ کے اوپر ایکشن لیں گے، لیکن اس کے محرکات کیا تھے وہ دیکھنا بھی ضروری ہے، کیا یہ کیس چل سکتا ہے یا نہیں؟ یہ عدالت نے دیکھنا ہے۔ 

وکیل نے مزید کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اسلام آباد میں چالیس سے زیادہ کیسز ہیں، پی پی سی کا کوئی جرم نہیں جس کا الزام چئیرمین پی ٹی آئی پر نہیں، کمپلینٹ کا کردار ایک حد تک رہنا تھا درخواست گزار کبھی عدالت پیش نہیں ہوا نہ آج موجود ہے، درخواست گزار کی جانب سے استعمال کئے گئے الفاظ ظاہر کرتے ہیں کہ چئیرمن پی ٹی آئی نے قانونی کارروائی کا عندیہ دیا۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل مکمل کر لئے جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین سیف اللہ ابڑو کا عہدے سےفارغ

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے  چیئرمین سیف اللہ ابڑو کا عہدے سےفارغ

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے چیئرمین سیف اللہ ابڑو کا عہدے سے ہٹا دیا،ن لیگ کے اعظم نذیر تارڑ کو کمیٹی کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا، سیف اللہ ابڑو خلاف عدم اعتماد کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔

سیف اللہ ابڑو کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا، کمیٹی اراکین نے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا جس پر آج قائمہ کمیٹ کا اجلاس بلایا گیا۔

قائمہ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری سینٹ حفیظ اللہ شیخ نے صدارت کی، ان کیمرہ ہونے والے اجلاس میں سیف اللہ ابڑو کے خلاف تحریک پیش کی گئی، تحریک بہرہ مند تنگی، منظور کاکڑ، ثنا جمالی، حافظ عبدالکریم اور دلاور خان نے پیش کی۔

تحریک عدم اعتماد سنیٹ کے رولز 181کے تحت پیش کی گئی، جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو توانائی کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا گیا۔

سیف اللہ ابڑو کے بعد مسلم لیگ ن کے اعظم نذیرتارڑ قائمہ کمیٹی پاور کے نئے چئیرمین مقرر کردیئے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll