علاقائی
پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو دی جانے والی مہلت ختم
عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ میں پناہ لیے ہوئے ہیں

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو دی جانے والی مہلت ختم ہوگئی جس کے پیش نظر سکیورٹی ادارے الرٹ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور سکیورٹی ادارے ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد کی حکمت عملی پر غور کررہے ہیں۔
آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور نے پولیس کو الرٹ رہنےکاحکم دیا ہے، پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ کے قریب کنٹینرپہنچا دیے گئے ہیں۔
عامر میر نے عمران خان کو زمان پارک میں موجود افراد کو پولیس کے حوالے کرنے کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور میں عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 افراد زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور اگر آئندہ 24 گھنٹے میں انہیں پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا تو کارروائی ہوگی۔
پاکستان
مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس
سعودی عرب کی جانب پاکستان کے حج آپریٹرز کی تعداد 905 سے کم کرکے 46 کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مذبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے سعودی عرب کی جانب سے لکھے گئے حالیہ خط پر غور کیا جس میں پاکستان کے حج آپریٹرز کی تعداد 905 سے کم کرکے 46 کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ سعودی عرب عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس سلسلے میں تمام مسلم ممالک کو خط بھیجے گے ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے سفارش کی کہ سال 2024 کے لئے حج آپریٹرز کو استثنیٰ فراہم کیا جائے اور سعودی حکومت کی جانب سے آپریٹرز کی مجوزہ تعداد کو 100 تک بڑھایا جائے۔ وزارت کی جانب سے قائمہ کمیٹی کو 2023 کی حج پالیسی اور وزارت کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔
حکام نے بتایا کہ 2023 کے لیے حج کوٹہ 179,210 تھا جسے حکومت اور نجی شعبوں میں برابری پر تقسیم کیا گیا تھا۔ شمالی علاقہ جات کے لیے حج کا خرچہ11,75,000روپے اور جنوبی علاقے کے لئے 11,65,00 روپے تھا۔ تاہم، حج سے واپسی پر ہر حاجی کو اوسطاً 97,00 روپے سے 132,00 روپے کی رقم واپس کی گئی۔ 2023 کے حج کے دوران کھانے، رہائش اور نقل و حمل سے متعلق تقریباً 21,244 شکایات موصول ہوئی تھیں اور خوش قسمتی سے تمام شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔
مزید برآں، قائمہ کمیٹی کو 2024 کے حج کے لیے وزارت کی جانب سے تیاریوں کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ نگراں وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ وزارت کا مقصد 2024 کے لئے کیو آر کوڈ والے سوٹ کیسز اور عورتوں کے لیےڈیزائن کردہ سکارف متعارف کروانا ہے تاکہ پاکستان سے حجاج کی آسانی سے شناخت کی جا سکے۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ حجاج کرام میں نظم و ضبط اور صفائی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے حجاج کے لئے تربیتی نشستوں کا بھی اہتمام کیا جائے۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے بتایا کہ وزارت سعودی حکومت کے ساتھ مکہ پراجیکٹ کو توسیع دینے کے لئے بات چیت کر رہی ہے، جو فی الحال اسلام آباد ایئرپورٹ پر دستیاب ہے اسے کراچی اور لاہور تک بھی مہیا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس توسیع کا مقصد پراجیکٹ کے ذریعے مزید حاجیوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
کھیل
قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر پرپی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا
کرکٹ کی عالمی باڈی ہونے کے ناطے پاکستان ٹیم کے ویزوں کا اجراء کروانا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے،پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت کی جانب سے تاحال قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر پر آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔
پی سی بی نے قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر کا معاملہ آئی سی سی کے سامنےاُٹھایا ہے، پی سی بی نے اپنے خط میں آئی سی سی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کی عالمی باڈی ہونے کے ناطے پاکستان ٹیم کے ویزوں کا اجراء کروانا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے پی سی بی نے پاکستانی شائقین اور میڈیا کے لئے ویزہ پالیسی بھی واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی سی بی کے خط میں کہا گیا ہے کہ ویزوں کے اجرا میں تاخیر کے باعث قومی ٹیم کی روانگی کا شیڈول متاثر ہوا ہے،ہم گزشتہ 3سال سے آئی سی سی سے اسی معاملے پر بات کررہے ہیں ۔
علاقائی
مظفرآباد :بجلی بل نہ جمع کرانے کی تحریک زور پکڑ گئی
مظفرآباد کے مختلف بازاروں سے سینکڑوں کی تعداد میں بل جمع کرلیے گئے ۔

مظفرآباد : مظفرآباد میں بجلی بل جمع نہ کروانے کی تحریک زور پکڑ گئی ، مظفرآباد کے مختلف بازاروں سے سینکڑوں کی تعداد میں بل جمع کرلیے گئے ۔
تاجروں نے بجلی بل نہ دینے کے لیے ریلی بھی نکالی ہے ، شہریوں کی جانب سے بجلی کے بلوں کے ہار بنا کر سڑکوں پر رقص بھی کیا گیا ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی بلوں میں ناجائز ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف سب سے پہلے مظفرآباد کی تحریک نے ریلی نکالی تھی لیکن ابھی تک کوئی بھی حکومتی سطح پر ہماری آواز کو پہنچانے نہیں آیا ۔
مظفرآباد:بجلی کے بل جمع نہ کرانے کی تحریک زور پکڑ گئی#BreakingNews #GNN #GNN_Updates pic.twitter.com/Hytp7IpsH6
— GNN (@gnnhdofficial) September 25, 2023
ایکشن کمیٹی کی جانب سے دھرنا ساتویں روز میں داخل ہوا تھا جس کی بنا پر شہریوں نے بجلی کے بلوں کے ہار بنا کر مارچ کیا اور دھرنا دوبارہ شروع کر دیا ۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
ناقص انجیکشن کا بڑا اسکینڈل ، مریضوں کی بڑی تعداد اسپتال داخل
-
پاکستان 2 دن پہلے
سائفر کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران کی ضمانت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکہ کیف کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ATACMS میزائل دے گا
-
پاکستان 2 دن پہلے
23ستمبر پشتون قوم کا کلچر ڈے ،دنیا بھر میں آباد پشتون قوم اپنا کلچر ڈے منا رہی ہے
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا،ترجمان
-
تجارت 2 دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
پاکستانی مکینک نے پانی پر چلنے والی موٹر سائیکل بنا ڈالی
-
دنیا 20 گھنٹے پہلے
بائیڈن انتظامیہ اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے تیار