پاکستان
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا
جموں میں موسم خشک اور گرم رہے گا
اسلام آباد: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد 18 ڈگری سینٹی گریڈلاہور 26 کراچی 29پشاور 24کوئٹہ 14گلگت 15مظفرآباد 17اورمری 13 ڈگری سینٹی گریڈ محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر شوپیاں Leh، پلوامہ، اننت ناگ اوربارہ مولہ میں مطلع ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جموں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر 14 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چوبیس، Leh چار، پلوامہ اور بارہ مولا گیارہ شوپیا ں اوراننت ناگ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ
دنیا
صیہونی فورسزکے غزہ ، لبنان اور شام پر حملے ، 150 شہری شہید
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے کرکے 95 فلسطینیوں جبکہ بیروت میں 45 شہریوں کو شہید کر دیا
غزہ ، لبنان اور شام پراسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 150 شہری شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملے کرکے 95 فلسطینیوں جبکہ بیروت میں 45 شہریوں کو شہید کر دیا۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں عوام کو 2 علاقے خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے حملوں کی تیاری شروع کر دی گئی۔
اس کے علاوہ شام میں لبنانی سرحد کے قریب بھی اسرائیل نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 شہری شہید ہو گئے۔
دوسری جانب جمعرات کو حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کئے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوئے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل حزب اللہ جنگ بندی کی کوششوں میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔
تفریح
سعودی عرب:بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد
فلموں میں ہندو ازم کے پرچار کی وجہ سعودی سنسر بورڈ نے پابندی لگائی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ہندو تہوار دیوالی پر ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب پہلے بھی ملک میں جنسی بے راہ روی کا سبب بننے والے مواد سمیت مذہبی مواد پر مشتمل فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کرتا رہا ہے،اور ان دونوں فلموں پر بھی ان وجوہات کی وجہ سے پابندی لگائی گئی ہے۔
’ بالی وڈ فلم سنگھم اگین‘ جو کہ پہلے دونوں پارٹس کا سیکیوئل ہے اس میں اجے دیوگن کے ساتھ ساتھ نامور بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف، جیکی شروف، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
اگرچہ ’سنگھم‘ سیریز کی باقی فلموں کی بات کی جائے تو وہ ایکشن تھرلر پر مبنی ہیں لیکن نئی فلم میں اس کے ایکشن اور تھرلر کو ہندو مذہب کی کہانیوں سے جوڑا گیا ہے اور فلم میں ہر وقت ہندو ازم کی بات ہوتی دکھائی دیتی ہے۔
فلم میں مبینہ طور پر پاکستان اور سری لنکا سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے متعلق بھی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔
اسی طرح ’بھول بھلیاں تھری‘ میں کارتک آریان نے واپسی کی ہے اور اس میں بھی ہندو ازم کا واضح پرچار دکھائی دیتا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں فلموں پر سعودی عرب میں پابندی عائد کیے جانے کے بعد دیگر عرب ممالک میں بھی ان کی نمائش پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔
دنیا
اسپین: بدترین سیلاب سے 150 افراد ہلاک،ملک میں سوگ کا اعلان
بڑے پیمانے پرتباہی اور ہلاکتوں کے پیش نظر اسپین کے وزیر اعظم نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے
اسپین میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے تباہی برپا کردی،شدید سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 150 سے زائد ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے مشرقی صوبے والنسیا میں شدید بارشوں نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا، جس کے باعث انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ سیلابی ریلوں نے متعدد سڑکوں اور پلوں کو بہا لیا، اور کئی افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
بڑے پیمانے پرتباہی اور ہلاکتوں کے پیش نظر، اسپین کے وزیر اعظم نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 1973 میں اسپین میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی تھی جس کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
تجارت 2 دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
علاقائی 6 گھنٹے پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
-
تجارت 5 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور