جی این این سوشل

دنیا

عرب لیگ کےسربراہ کا اجلاس آج سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہورہا ہے

علاقائی سیاسی و معاشی امور اور رکن ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عرب لیگ کےسربراہ کا اجلاس آج سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہورہا ہے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جدہ: عرب لیگ کے سربراہ کا اجلاس آج سعودی عرب کے شہر جدہ ہو رہا ہے۔

اجلاس میں علاقائی سیاسی و معاشی امور اور رکن ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ عرب لیگ کونسل کے 32 ویں اجلاس میں علاقائی استحکام اور سلامتی کے فروغ سمیت مشترکہ چیلنجوں پر قابو پانے کے طریقے اور تجاویز زیر غور آئیں گی۔

شام کے صدر بشارالاسد بارہ سالہ تعطل کے بعد پہلی مرتبہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے عمان موریطانیہ تیونس مصر بحرین لبنان فلسطین اور یمن کے رہنماء جدہ پہنچ گئے ہیں۔
 

کھیل

محمد رضوان کے کپتان بننے پر شاداب خان کا ردعمل

شاداب خان کا کہنا ہے  وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو قومی ٹیم کا  کپتان مقرر کرنا اچھا قدم ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محمد رضوان کے کپتان بننے پر شاداب خان کا ردعمل

پاکستانی کرکٹر شاداب خان کا کہنا ہے  وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو قومی ٹیم کا  کپتان مقرر کرنا اچھا قدم ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گلوبل ہارمنی ایونٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ نا ز آل راونڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ محمد  رضوان کی کپتانی میں ٹیم کامیابیاں سمیٹے گی،  میری خواہش ہے کہ  بھارت راولپنڈی میں میچ کھیلے۔

 اس سے قبل ریاض میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ محمد رضوان کے کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے پر خوشی ہے، وہ اسمارٹ کرکٹر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کا جبکہ  سلمان علی آغا کو نائب کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

سعودی عرب:بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد

فلموں میں ہندو ازم کے پرچار کی وجہ سعودی سنسر بورڈ نے پابندی لگائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب:بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ہندو تہوار دیوالی پر ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب پہلے  بھی ملک میں  جنسی بے راہ روی کا سبب بننے والے مواد سمیت مذہبی مواد پر مشتمل فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کرتا رہا ہے،اور ان دونوں فلموں پر بھی ان وجوہات کی وجہ سے پابندی لگائی گئی ہے۔

’ بالی وڈ فلم سنگھم اگین‘ جو کہ پہلے دونوں پارٹس کا سیکیوئل ہے اس  میں  اجے دیوگن کے ساتھ ساتھ  نامور بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف، جیکی شروف، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

اگرچہ ’سنگھم‘ سیریز کی باقی فلموں کی بات کی جائے تو وہ  ایکشن تھرلر پر مبنی  ہیں لیکن نئی فلم میں اس کے ایکشن اور تھرلر کو ہندو مذہب کی کہانیوں سے جوڑا گیا ہے اور فلم میں ہر وقت ہندو ازم کی بات ہوتی دکھائی دیتی ہے۔

فلم میں مبینہ طور پر پاکستان اور سری لنکا سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے متعلق بھی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

اسی طرح ’بھول بھلیاں تھری‘ میں کارتک آریان نے واپسی کی ہے اور اس میں بھی ہندو ازم کا واضح  پرچار دکھائی دیتا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں فلموں پر سعودی عرب میں پابندی عائد کیے جانے کے بعد  دیگر عرب ممالک میں بھی ان کی نمائش پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی انتخابات: ٹرمپ نے کملا ہیرس کو ہیلری کلنٹن سے بھی نا اہل قرار دے دیا

 کملا ہیرس ہیلری کلنٹن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ہلیری کم از کم ذہین تھیں  مگر کملا ہیرس میں تو وہ خصوصیت بھی نہیں ہے،ٹرمپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی انتخابات: ٹرمپ نے کملا ہیرس کو ہیلری کلنٹن سے بھی نا اہل قرار دے دیا

نیو میکسیکو:امریکا کے صدارتی انتخابات میں محض 4 روز باقی رہ گئے، صدارتی امیدوار کملاہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی لفظی جنگ بھی شدت اختیارکرگئی۔

ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو میکسیکو میں ایک  انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم  2 دفعہ نیو میکسیکو  جیت چکے ہیں،  سابق صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن جیت کر امریکا کو پھر عظیم ملک بنائیں گے۔

اس موقع پر سابق امریکی صدر نےڈومیوکریٹک امیدوار کملا ہیرس پر بھی سخت لفظوں میں تنقید کی ،ٹرمپ نے کہا کہ  کملا ہیرس ہیلری کلنٹن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ہلیری کم از کم ذہین تھیں  مگر کملا ہیرس میں تو وہ خصوصیت بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جو ں جوں امریکی صدارتی الیکشن کے دن نزدیک آرہے ہیں دونوں امیدواروں کی جانب سے ایک دوسرے پر شدید لفظی گولہ باری کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن  نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نا اہل قرار دے کر ان کے حامیوں کو کچڑا کہہ چکے ہیں، جس  کے ردعمل میں ٹرمپ نے کچڑا اٹھانے والے ٹرک میں  بیٹھ کر اپنی انتخابی مہم کی ،اس دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ  کا کہنا تھا کہ یہ جوبائیڈن کے اعزاز میں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll