پاکستان
میرے گھر پر دہشت گردوں کے قیام کی بات درست نہیں: عمران خان
کورکمانڈر ہاؤس پر حملے سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، چیئرمین تحریک انصاف
لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کورکمانڈر ہاؤس پر حملے سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، ایسا نہیں ہونا چاہیے، میرے گھر پر دہشت گردوں کے قیام کی بات درست نہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جس جماعت کا ووٹ بینک ہو اسے ہرایا نہیں جا سکتا۔ اتنے بڑے ووٹ بینک والی جماعت میں سے کوئی جائے یا کوئے آئے، فرق نہیں پڑتا۔
ملک میں بنیادی حقوق ختم ہو کر رہے گئے ہیں، خوف کی فضا میں ملک نہیں چل سکتا، پی ڈی ایم کے اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ملک کی بدنامی ہوئی، 7 ہزار لوگوں کو گرفتار کر کے پی ڈی ایم حکومت خود پھنس گئی، اسی بنیاد پر کہا تھا کہ ایک ہفتے میں معاملات درست ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو کریک ڈاؤن اب ہو رہا ہے مشرف دور میں بھی ایسا نہیں ہوا، یکطرفہ مذاکرات نہیں ہو سکتے، ہم تو 11 ماہ سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔
کورکمانڈر(جناح) ہاؤس لاہور پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی تھی، اب بھی کی ہے۔ کون ہے جو جناح ہاؤس پر حملے کی مذمت نہیں کرتا، ہر پاکستانی جناح ہاؤس پر حملے کی مذمت کرتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے گھر میں دہشت گردوں کے ٹھہرنے کی بات غلط ہے، میڈیا کو اپنا گھر کھول کر دکھا دیا ہے۔
پاکستان
حکومت کی انتظار پنجوتھا کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرانے کی یقین دہانی
ہم تو امید ہی کر سکتے ہیں اور چاہتے ہیں انتظار حسین پنجوتھا خیریت سے واپس آئیں، وکیل درخواست گزار
حکومت نے عدالت کو یقین دہانی کرا دی کہ 24 گھنٹے میں انتظار پنجوتھا کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔
عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔
اٹارنی جنرل عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا 24 گھنٹے میں بازیاب ہو جائیں گے۔
وکیل درخواست گزار فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے امید دلائی ہے، ہم تو امید ہی کر سکتے ہیں اور چاہتے ہیں انتظار حسین پنجوتھا خیریت سے واپس آئیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق نے سوال کیا کہ 24 گھنٹے پھر اب سے شروع ہوں گے؟ جس پر اٹارنی جنرل بولے جی، کل اِسی وقت تک انتظار پنجوتھا واپس آ جائیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔
ٹیکنالوجی
انڈونیشیا:آئی فون 16 کے بعد گوگل فونز پر بھی پابندی
چند دن پہلے انڈونیشین حکام نے آئی فون 16 پر بھی اسی بنا پر پابندی لگائی تھی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا نے آئی فون 16 پر پابندی لگانے کے چند دن بعد ہی گوگل کے موبائل فونز پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشین قوانین کے مطابق غیر ملکی کمپنیوں کو وہاں فونز کی تیاری میں 40 فیصد مقامی آلات استعمال کرنے ہوتے ہیں اس کے لیے کمپنیوں کو مقامی سطح پرتیار کردہ چیزیں استعمال کرنا پڑتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے مقامی طور پر تیار ہونے والے فونز کے حوالے سے پالیسی پر عمل نہیں کیا جس کی بنا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے انڈونیشین حکام نے آئی فون 16 پر بھی اسی بنا پر پابندی لگائی تھی۔
اس حوالے سے انڈونیشیا کے وزیرِ صنعت گومیوانگ کارتاساسمیتا کا کہنا ہے کہ ہم تمام انویسٹرز کے لیے شفافیت کو ممکن بنانے کے لیے ان قوانین پر عمل کررہے ہیں جب کہ اگر لوگ چاہیں تو وہ باہر ممالک سے گوگل اور آئی فون خریدنے کے بعد ٹیکس ادا کرکے انڈونیشیا میں استعمال کرسکتے ہیں۔
جرم
معروف اسٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد
شوہرانسپکٹرماجد بشیر روزانہ نرگس پر تشدد کرتا ہے،بھائی کا بیان
پولیس حکام کے مطابق اداکارہ نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کی جس پر تھانہ ڈیفنس سی سے پولیس کی نفری اداکارہ کے گھر پہنچ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ میری بہن کاشوہرانسپکٹرماجد بشیر روزانہ نرگس پر تشدد کرتا ہے۔ اس نے آج بھی میری بہن کو بری طرح مارا پیٹا جس پراس کی حالت خراب ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اداکارہ نرگس کی مدعیت میں ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں تشدد اور جان سے مارنے کی دفعات شامل ہیں۔
یادرہے کہ اداکارہ نرگس نے چند برس قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی،مگر شادی کے بعد اداکارہ نے شوبز کوخیرباد کہہ دیا تھا،اور وہ کچح عرصے سے اپنا ایک بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔
-
تجارت 2 دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
علاقائی 10 گھنٹے پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، وزیر اطلاعات