Advertisement
پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کا حکم

اگر شیریں مزاری کسی مقدمے میں نامزد نہیں تو ان کو دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے،عدالت

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مئی 22 2023، 6:25 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر شیریں مزاری کسی مقدمے میں نامزد نہیں تو ان کو دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ شیریں مزاری ڈپٹی کمشنر کے پاس بیان حلفی جمع کرائیں وہ آئندہ کسی ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گی ۔ایمان مزاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک ہفتے میں 3 بار گرفتار کیا گیا ہے، حکومت گھروں کو اس طرح برباد نہ کرے ۔

 

Advertisement