Advertisement
تجارت

ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں استحکام رہا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مئی 22 2023، 6:57 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی  قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق  ملک کے شمالی علاقوں میں سیمینٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1087 روپے ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.66 فیصدکم ہے۔گزشتہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1094 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1167 روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ ہفتہ میں بھی 1167 روپے تھی۔

اعدادوشمارکے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1074 روپے، راولپنڈی 1079 روپے، گوجرانوالہ 1120 روپے، سیالکوٹ 1120روپے، لاہور1100 روپے، فیصل آباد 1085 روپے، سرگودھا 1087 روپے، ملتان 1103 روپے، بہاولپور1120 روپے، پشاور1050 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1020 روپے ریکارڈکی گئی، اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1128 روپے، حیدرآباد 1150 روپے، سکھر1170 روپے، لاڑکانہ 

Advertisement