لاہور: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، عوام سے دعاؤں کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔وفاقی وزیر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا، خود کو گھر پر قرنطینہ کر رہا ہوں،عوام سے دعاؤں کی اپیل ہے۔
I have tested positive for Covid-19 and self isolating at home. Requesting everyone for prayers. JazakAllah Khair.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) February 1, 2021
اس سے قبل بہت سی سیاسی شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں ۔جن میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور سربراہ این سی او سی و وفاقی وزیر اسد عمر بھی شامل ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کی جانب سے آج جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹو ں کے دوران ایک ہزار 615نئے کیس بھی سامنے آگئے۔متاثرہ افراد کی تعداد 5لاکھ 46 ہزار 428تک جاپہنچی۔ ملک بھرمیں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 33ہزار 493ہوگئی۔ ملک میں کورونا سے5لاکھ 1 ہزار252افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 493 ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار418، خیبرپختونخوا میں 67 ہزار214، سندھ 2 لاکھ 47 ہزار249، پنجاب میں ایک لاکھ 57 ہزار796، بلوچستان18 ہزار823، آزاد کشمیر 9ہزار19 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار747 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار996، خیبر پختونخوا ایک ہزار906، اسلام آباد 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 195 اور آزاد کشمیر میں 262 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
گزشتہ24گھنٹوں میں1278افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے،تاہم اب تک5لاکھ ایک ہزار252مریض کوروناکوشکست دےچکے،ملک بھرمیں گزشتہ24گھنٹوں میں34ہزار785ٹیسٹ کئےگئے، ملک بھرمیں اب تک79لاکھ66ہزار981ٹیسٹ ہوچکےہیں۔

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- 11 hours ago

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 9 hours ago

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 10 hours ago

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 37 minutes ago

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 25 minutes ago

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 11 hours ago

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- 11 hours ago

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
- 6 minutes ago

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 11 minutes ago

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 11 hours ago

تحریک انصاف کو مذاکرات کی میز پر لوٹنا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں: طلال چوہدری
- 11 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 11 hours ago