جی این این سوشل

کھیل

لنکا پریمیئر لیگ ،چوتھے ایڈیشن کیلئے3قومی کرکٹرز کےپری آکشن معاہدے

بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کولمبو اسٹرائیکرز جبکہ اوپننگ بیٹر فخر زمان کا کینڈی فالکنز کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لنکا پریمیئر لیگ ،چوتھے ایڈیشن کیلئے3قومی کرکٹرز کےپری آکشن معاہدے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لنکا پریمیئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں بابر اعظم اور نسیم شاہ کا کولمبو اسٹرائیکرز کے ساتھ معاہدہ ہو گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے لنکا پریمیئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے پری آکشن معاہدے کرلیے ہیں ۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کولمبو اسٹرائیکرز کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ اوپننگ بیٹر فخر زمان کا کینڈی فالکنز کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔لنکا پریمیئر لیگ 31جولائی سے 22 اگست تک شیڈولڈ ہے

 

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ایک ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں  کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 30 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام سونا بھی 857 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 97 ہزار 531 روپے کا ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی منڈی میں سونا 8 ڈالر کمی کے بعد 1940 روپے فی اونس ہو گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4کیس رپورٹ

6 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4کیس رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 کیس رپورٹ ہوئے اور 6 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پیر کو قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 424 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

اس طرح مثبت کیسز کی شرح 0.28 فیصد رہی اور اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم 6 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 165 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.82 فیصد رہی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن میں پی ڈی ایم کی ضمانتیں ضبط ہوں گی،شیخ رشید

پی ٹی آئی چھوڑنے والے ممبران سے قاسم کے ابو کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن میں پی ڈی ایم کی ضمانتیں ضبط ہوں گی،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم دھاندلی کےالیکشن بھی کرالے تب بھی اُن کی ضمانتیں ضبط ہوں گی اور زیاده ملبہ مسلم لیگ ن پرگرےگا۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بزدار بزدلوں کا امام نکلا، قاسم کےابونے ہمیشہ اُس کےلیے بڑا سٹینڈ لیا لیکن وہ بس اسٹینڈ نکلا۔ ایمانداری سےجیتنےوالےکوعزت ملتی ہے۔توڑ پھوڑ میں قاسم کےابو کو چھوڑنے والے منحرف ممبران کےنئے سیاسی جوڑ توڑسےکوئی فرق نہیں پڑےگا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پی ڈی ایم دھاندلی کےالیکشن بھی کرالےتب بھی اُنکی ضمانتیں ضبط ہوں گی اور  زیاده ملبہ مسلم لیگ ن پےگرےگا۔ پیپلز پارٹی جس داؤ پربیٹھی ہےوہ بھی رسواہوگی ۔اگرکراچی کےمیئرکی سیٹ پرریگ مال استعمال ہو گا تو قومی الیکشن میں ریتی استعمال ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹرپر چند روزه بندش سےاربوں روپےکانقصان ہوا۔ دوستوں سےمالیاتی مددکی چھٹی اور آئی ایم ایف سےکٹی ہے۔یہ بجٹ خاک پیش کریں گے۔زرمبادلہ کےذخائر، ترسیلات، اجناس، بجلی گیس کےبل اور منفی گروتھ ہے۔

منفی سرمایہ کاری ملک کدھرجائےگا۔ بکرا خریدنےکی ضروت نہیں کیونکہ غریب قربانی کا بکرا بنےگا اور  چادراورچاردیواری کو بلڈوز کیا جا چکا ہے۔ بیٹا بیٹی اوروالدین کواغواکیا قانون کا احترام سیاسی استحکام لازم وملزوم ہے۔زمینی حقائق بدل چکےہیں، بہار آکر رہے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll