صحت
ملک میں کورونا وائرس کے7کیس رپورٹ ،مثبت کیسز کی شرح 0.45فیصد رہی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران457 ٹیسٹ کئے گئے

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے7کیس رپورٹ ہوئے اور6مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
جمعرات کو این آئی ایچ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 909 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.45 فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، تاہم 6 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران457 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 کا نتیجہ مثبت آیا، مثبت کیسزکی شرح 0.44فیصد رہی ۔
پاکستان
مستونگ میں مسجد کے قریب دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 10 افراد جاں بحق
دھماکا الفلاح روڈ پر ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

مستونگ: ضلع مستونگ میں مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت 10 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ایس ایچ او مستونگ سٹی کے مطابق دھماکا الفلاح روڈ پر ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ٹوئیٹر پر ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں، کمزور دل نہ دیکھیں۔
At least 6 killed, 40 others injured in explosion in Pakistan's southwestern #Balochistan province, police officials tell Anadolu pic.twitter.com/EP0lSHCWzw
— Muslim Lives Matter (@MuslimLivesMtrs) September 29, 2023
ضلعی انتظامی کے مطابق مستونگ دھماکے کے زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔
جرم
سوئی ناردرن نے اسلام آباد کے قریب گیس کا غیر قانونی نیٹ ورک پکڑ لیا
محکمہ کی ٹاسک فورس نے کارروائی کے بعد غیر قانونی پائپ قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی

اسلام آباد: سوئی ناردرن گیس کمپنی (SNGC) نے اسلام آباد کے مضافات میں ڈیڑھ کلومیٹر تک پھیلے وسیع غیر قانونی گیس نیٹ ورک کو کامیابی سے ختم کر دیا ہے۔
یہ آپریشن خطے میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔
سوئی ناردرن کے ترجمان کے مطابق کمپنی کی ٹاسک فورس نے اسلام آباد کے علاقے ونی گجراں میں گیس کے غیر قانونی نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔
غیر قانونی پائپ لائن کو قبضے میں لے کر فوری کارروائی کی گئی، ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
ترجمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ٹاسک فورس نے گھریلو گیس کنکشن کے غیر مجاز تجارتی استعمال میں ملوث آٹھ صارفین کے گیس کنکشن کاٹ دئیے۔
یہ رابطہ منقطع اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز بشمول F8، G15، چٹھہ بختاور اور بگا شیخان میں کیا گیا۔
یہ آپریشن سوئی ناردرن کی گیس کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے اور خطے میں گیس کے وسائل کی منصفانہ اور قانونی تقسیم کو یقینی بنانے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
ان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کسی اضافی مجرموں کی نشاندہی کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پاکستان
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 12ربیع الاول 1445ھ/2023 کے موقع پر قوم کے نام پیغام
میلادالنبیﷺ کے بابرکت موقع پر پاکستانی قوم اور پوری امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نبی اکرم ﷺ کی زندگی وسیرت اور اس میں موجود تعلیمات پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بحیثیت قوم ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں ان اقدار کو قائم کریں اور ایسے ماحول کو فروغ دیں جہاں ہر فرد کی عزت اور حقوق محفوظ ہوں۔ 12ربیع الاول، عید میلاد النبی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ میں میلادالنبیﷺ کے بابرکت موقع پر پاکستانی قوم اور پوری امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی ولادت ِباسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم اور مبارک ترین نعمت ہے۔
آپﷺ کی بدولت انسانیت اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہدایت کے انعام اور رحمت سے سرفراز ہوئی ۔حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا اور آپﷺ کی زندگی اللہ تعالیٰ کی اطاعت ، عدل و انصاف اور انسانوں کی جانب شفت ومحبت کی مجسم تصویر ہے۔ آپؐ کی تعلیمات ہمہ گیر اور آفاقی ہیں اور انسانیت کیلئے رہنمائی کا ایک لازوال ذریعہ ہیں۔ آپؐ کی تعلیمات دور ِحاضر سمیت رہتی دنیا تک درپیش بے شمار چیلنجز کا حل پیش کرتی ہیں۔
رسول اللہ ﷺ کی سیرت ِطیبہ میں ہمیں نہ صرف ایمانیات وعبادات بلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق ایک کامل نمونہ ملتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، سماجی انصاف، حقوق العباد، صنفی مساوات، اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے آپؐ کی ہدایات اسلام کے پیغام کی جامعیت اور عالمگیریت کی آئینہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف ثقافتوں اور مذہبی تنوع کا حامل ملک ہے ۔ یہاں اسلام کے علاوہ دیگر ادیان اور مذاہب کے لوگ بھی رہتے ہیں۔
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹربینک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی
-
تفریح 2 دن پہلے
حریم شاہ نے اپنی آمدنی کا ذریعہ بتا دیا
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
نجی ٹی وی شو میں شیر افضل مروت اور لیگی رہنما لڑ پڑے، مکوں ،گھونسوں کی بارش
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
مستونگ میں مسجد کے قریب دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 10 افراد جاں بحق
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
آشوب چشم کی وباء: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات میں توسیع
-
تجارت ایک دن پہلے
افغان کرنسی کو 2023 کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار دیا گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سعودی عرب ، جدہ میں پرتعیش الیکٹرک گاڑیاں بنانے والے امریکی گروپ لوسیڈ کے پہلے کار ساز پلانٹ کا افتتاح