جی این این سوشل

تجارت

بیڈویئرز کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر 18 فیصد کی کمی ریکارڈ

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18 فیصد کم ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بیڈویئرز کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر 18 فیصد کی کمی ریکارڈ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: بیڈویئرز کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر 18 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے ا س حوالے سے جاری کر دہ اعدادوشمار کےمطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بیڈ ویئر کی برآمدات سے ملک کو 2.72 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بیڈ ویئر ز کی برآمدات کاحجم 2.250 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اپریل میں بیڈ ویئر ز کی برآمدات سے ملک کو 218 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 22 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال اپریل میں بیڈ ویئرز کی برآمدات سے ملک کو 279 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں بیڈ ویئرز کی برآمدات میں ماہانہ بنادوں پر 11 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

مارچ میں بیڈ ویئرز کی برآمدات کا حجم 197 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو اپریل میں بڑھ کر 218 ملین ڈالر ہو گیا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 14.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

تجارت

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 14.7 فیصد کی کمی

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 15.02 ارب ڈالر ، جو گزشتہ مالی سال کےمقابلہ میں 14.7 فیصد کم ہے،ادارہ شماریات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 14.7 فیصد کی کمی

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 14.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی 2023 تک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 15.02 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 14.7 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 17.61 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ مئی میں ٹیکسائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1.31 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاجو گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 20.2 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال مئی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 1.64 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اپریل کے مقابلے میں مئی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 6.5 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ اپریل میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سےملک کو 1.23 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا جومئی میں بڑھ کر 1.31 ارب ڈالر ہو گیا

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

نوویک جوکووچ نے رافیل نڈال کے آل ٹائم ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

نوویک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نوویک جوکووچ نے رافیل نڈال کے آل ٹائم ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

پیرس: سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین نوویک جوکووچ اور ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار کارلوس الکاراز ،یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس اور روسی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف فرنچ اوپن ٹینس میں اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ نوویک جوکووچ نے اپنے 17 ویں فرنچ اوپن ٹینس کوارٹر فائنل میں پہنچ کر ہسپانوی شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال کے آل ٹائم ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں۔

مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف پیرو کے ٹینس کھلاڑی جان پابلو واریلاس کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 ،2-6 اور 2-6 سے شکت دی۔ اس فتح کے ساتھ جوکووچ نے 17 ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ کوارٹر فائنل میں نوویک جوکووچ کا مقابلہ روسی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف سے ہوگا۔

ہسپانوی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز نے روایتی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اطالوی حریف لورینزو موسیٹی کو سیدھے سیٹس میں 3-6، 2-6 اور 2-6 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ،جہاں ان کا مقابلہ یونانی حریف کھلاڑی سٹیفانوس سے ہوگا۔

سٹیفانوس نے پری کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریا کے حریف کھلاڑی سیباسٹین آفنرکو سٹریٹ سیٹس میں 5-7، 3-6 اور 0-6 سے شکست دی ۔ایک اور میچ میں روسی کھلاڑی کیرن خچانوف نے بھی سخت مقابلے کے بعد پری کوارٹر فائنل لائن عبور کر لی اور کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

ان کی فتح کا سکور 6-1،4-6، 6-7(7-9) اور 1-6 رہا۔کیرن خچانوف کو کوارٹر فائنل میں 22 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن سربین سٹار نوویک جوکووچ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کا آج آزاد کشمیر کا ددورہ کریں گی، مریم اورنگزیب

،پارٹی امیدوار مشتاق منہاس کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں باغ میں بڑے جلسہ سے خطاب کریں گی، وزیر اطلاعات و نشریات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کا  آج آزاد کشمیر کا ددورہ  کریں گی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز آج آزاد کشمیر جائیں گی اور پارٹی امیدوار مشتاق منہاس کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں باغ میں بڑے جلسہ سے خطاب کریں گی۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز آزاد جموں و کشمیر میں ترقی کے حوالے سے پارٹی وژن اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے بہادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll