جی این این سوشل

جرم

باپ نے عزت کے نام پر بیٹی کو جلا کر مارڈالا

لڑکی نے متضاد بیان دیا کہ اسے اس کے والد اور بہن بھائیوں نے زندہ جلا دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

باپ نے  عزت کے نام پر بیٹی کو جلا کر مارڈالا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جھنگ: جھنگ کی بستی ڈب میں باپ نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیٹی کو زندہ جلا دیا۔

پولیس کے مطابق معصومہ بی بی کے نام سے شناخت ہونے والی بیٹی کو مبینہ طور پر باپ نے دیگر بیٹوں اور بیٹیوں کے ساتھ مل کر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔

پولیس نے بتایا کہ معصومہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس نے متضاد بیان دیا کہ اسے اس کے والد اور بہن بھائیوں نے زندہ جلا دیا۔

متضاد بیان کے بعد لڑکی زخموں کی تاب نہ لا سکی اور آخری سانس لی۔

پاکستان

بلاول بھٹو کی روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری

امام موسی کاظمؑ کے روضہ مبارک پر بھی پہنچے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلاول بھٹو کی روضہ امام حسین علیہ السلام  پر حاضری

کربلا: وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ عراق کے دوران روضہ امام حسین علیہ السلام  پر حاضری دی ہے۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے حضرت امام موسیٰ کاظمؑ کے روضہ مبارک پر حاضری دی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری امام موسی کاظمؑ کے روضہ مبارک پر خصوصی طور پر پہنچے تھے اور انہوں نے روضہ مبارک کے احاطے میں پودا بھی لگایا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے امام موسی کاظمؑ کے روضہ مبارک پر حاضری کے دوران امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی خوش حالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امام ابوحنیفہ کے روضہ مبارک پر بھی حاضری دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک کا سمندروں کے تحفظ کے لئے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کے ممالک کے لئے 5 ارب ڈالر کا منصوبہ

پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشیائی ترقیاتی بینک کا سمندروں کے تحفظ کے لئے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کے ممالک کے لئے 5 ارب ڈالر کا منصوبہ

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے سمندروں کے تحفظ کے لئے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کے ممالک کے لئے 5 ارب ڈالر کے منصوبے اعلان کیا ہے۔

بینک نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک سمندر ایشیا اور بحر الکاہل کے خطے کی معیشتوں کے لئے اہمیت کے حامل ہے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے” ہیلدی اوشن ایکشن پلان” کے نام سے جاری رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک سمندر ایشیا اور بحر الکاہل کے خطے کے ممالک میں غذائی سلامتی، زراعت کے فروغ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2019 سے لے کر 2024 تک کی مدت میں سمندروں کو پاک کرنے کے لئے تقریباً 5 ارب ڈالر کی معاونت کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس منصوبے کے تحت کوسٹل اور میرین ایکو سسٹم کے تحفظ، ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے روزگار اور پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسل جاری

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج دوسرے روز سینکڑوں روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسل جاری

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 27 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 873 روپے ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll