جی این این سوشل

کھیل

پریموز روگلک نے پہلی مرتبہ گیروڈی اٹالیہ سائیکل ریس جیت لی

ریس کا آخری مرحلہ مارک کیوینڈش کے نام رہا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پریموز روگلک نے پہلی مرتبہ گیروڈی اٹالیہ سائیکل ریس جیت لی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

روم: سلووینیا کے سائیکل سوار پریموز روگلک نے پہلی مرتبہ گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس جیت لی،33 سالہ پریموز روگلک ریس جیتنے والے پہلے سلووینین سائیکلسٹ بن گئے۔

ریس کا 21واں مرحلہ برطانوی سائیکل سوار مارک کیوینڈش نے جیتا ۔اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 106 واں ایڈیشن جاری تھا جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشش کی ۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے 21ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے روم سے روم تک سیدھا 126 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔

برطانوی سائیکل سوار مارک کیوینڈش نےلکسمبرگ کے سائیکلسٹ الیکس کرش کو شکست دیتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 2 گھنٹے 48 منٹ 26 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ریس کے آخری 21 ویں مرحلے میں لکسمبرگ کے سائیکلسٹ الیکس کرش نے دوسری جبکہ اطالوی سائیکلسٹ فلیپو فیوریلی نے تیسرے پوزیشن حاصل کی، تاہم مجموعی طور پر ریس 33 سالہ سلووینین سائیکل سوار پریموز روگلک کے نام رہی۔ ریس میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن برطانوی سائیکلسٹ جیرائنٹ تھامس کے نام جبکہ پرتگال کے سائیکلسٹ جواؤ المیڈا تیسرے نمبر پر رہے۔

 

پاکستان

جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے

جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو بھی سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے

 اسلام آباد:ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر ہیں، شہر رنگ و نور میں ڈوبا ہوا جبکہ ہر سو درود و سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد آمد ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے۔

میلا د النبی ﷺ کے موقع پر بچوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے جذبے کو پروان چڑھایا اور گلی محلوں کو خوب سجایا گیا ملک بھر میں بچوں نے گلی محلوں کو سجا کر حضور حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو بھی سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔عاشقان رسول خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں۔

علماء کرام کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے کہ آپؐ کی سیرت طیبہ کا محض ذکر ہی نہ کیا جائے، بلکہ آپؐ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

یہ میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

Baqar Gillani

کی طرف سے

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

حیدرآباد: پاکستان نے جمعہ کو آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 کے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ میچ بھارتی شہر حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

پلیئنگ الیون:

پاکستان: بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان (ڈبلیو کے)، سعود شکیل، افتخار احمد، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم ، حارث رؤف۔ شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ: ٹرینٹ بولٹ، مارک چیپ مین، ڈیون کانوے، جیمز نیشم، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، گلین فلپس، ریچن رویندرا، مچل سانٹر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، ول ینگ موجود ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نجی ٹی وی شو میں شیر افضل مروت اور لیگی رہنما لڑ پڑے، مکوں ،گھونسوں کی بارش

مارپیٹ کرتے ہوئے دونوں فرش پر گرپڑے  معاملہ ایک دوسرے سے بحث کے دوران تلخ کلامی سے شروع ہواتھا ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

نجی ٹی وی شو میں شیر افضل مروت اور لیگی  رہنما لڑ پڑے، مکوں ،گھونسوں کی بارش

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گتھم گتھا ہو گئے ، ایک دوسرے پر لاتوں ، گھونسوں ، مکوں کی بارش کر دی ۔

ٹی وی پروگرام میں شو کے دوران دونوں ایک دوسرے کی طرف لڑائی کے ارادے سے بڑھے ،پہلے شیر افضل مروت نے پہل کرتے ہوئے افنان اللہ پر تھپڑوں کی بارش کردی  ،بعد ازاں سنیٹر افنان اللہ کی جانب سے جوابی کاروائی ہوئی جس میں دونوں جانب سے بھرپور مقابلہ کیا گیا ۔

مارپیٹ کرتے ہوئے دونوں فرش پر گرپڑے،  معاملہ ایک دوسرے سے بحث کے دوران تلخ کلامی سے شروع ہوا، جو نازیبا الفاظ سے ہوتا ہوا مار پیٹ تک پہنچ گیا۔

پروگرام میں موجود ملازمین و دیگر افراد نے ایک دوسرے کو پکڑ کر لڑائی کو ختم کیا ۔

یاد رہے کہ لڑائی سیاسی کشید گی کی وجہ سے ہوئی شو کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے نازیبا الفاظ کا تبادلہ کیا گیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll