کھیل
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز
لیول ٹو کورس میں شریک امپائرز کی عمر کی حد 45 سال مقرر کی گئی ہے،پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز کل بروز منگل سےشروع ہو جائےگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا امپائرنگ کورسز چار روز جاری رہے گا، لیول ٹو امپائرنگ کورسز میں 65 امیدوار شرکت کریں گے، جس کا مقصد پی سی بی کے امپائرز پول کومزید مستحکم کرنا ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق کورس میں کامیاب ہونے والے امپائرز کو پی سی بی ڈیویلپمینٹ پینل آف امپائرز میں شامل کیا جائے گا۔ کامیاب امپائر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے میچوں میں امپائرنگ کرسکیں گے.
کورس میں شریک امیدواروں کو پہلے تین روز ٹریننگ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا، جبکہ آخری روز امیدواروں کے انٹرویوز اور تحریری امتحان ہوں گے.
آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر احسن رضا، آئی سی سی اور پی سی بی کےانٹرنیشینل امپائرز پینل میں شامل آصف یعقوب اور پی سی بی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل ناصر حسین کو ٹرینر مقرر کیا گیا ہے۔لیول ٹو کورس میں شریک امپائرز کی عمر کی حد 45 سال مقرر کی گئی ہے۔
جرم
والدہ کا علاج کرانے آئی لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی
قانون نافذ کرنے والےاداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وارڈ اٹینڈنٹ کو گرفتار کر لیا۔

شکارپور: ایک انتہائی شرمناک واقعہ میں بدھ کے روز شکارپور کے سول اسپتال میں ایک نوجوان خاتون اٹینڈنٹ کو مرد وارڈ اٹینڈنٹ نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں متاثرہ کے بیان کے مطابق لڑکی دو دن قبل اپنی بیمار ماں کے ساتھ اسپتال گئی تھی ۔ اور اسے رات کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔
قانون نافذ کرنے والےاداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وارڈ اٹینڈنٹ کو گرفتار کر لیا، اور اس سے فی الحال مکمل تفتیش جاری ہے۔ سول ا سپتال شکارپور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ طبی معائنے کی رپورٹ آنے پر کیس سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
پاکستان
قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام قوالی نائٹ، پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
ان دنوں سماع فیسٹول آف سپیریچوئل میوزک میں شرکت کے لئے مصر کے دورے پر ہیں

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستا نی سفارت خانے نے عیدمیلاد النبیﷺ اور پاک مصر سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر قوالی نائٹ کا اہتمام کیا۔
قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق قاہرہ کے اوپیرا ہائوس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ پاکستانی قوال استاد فرید ایاز۔ ابومحمد اینڈ برادرز نے صوفیانہ کلام قوالی کی صورت میں پیش کرکے حاضرین سے زبر دست داد وصول کی۔
وہ ان دنوں سماع فیسٹول آف سپیریچوئل میوزک میں شرکت کے لئے مصر کے دورے پر ہیں۔
انہوں نے قوالی کے روایتی انداز اور جدت کے ملاپ سے تقریب کے شرکا کو مسحور کر دیا۔تقریب میں قاہرہ میں غیر ملکی سفارت خانوں کے عملہ کے ارکان، مصری حکام، مختلف شعبوں کے ماہرین اور مصر میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان
الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کر دی
حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30نومبر کو جاری کی جائے گی، الیکشن کمیشن

عام انتخابات سے متعلق اہم پیش رفت ،الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں جاری کردیں،
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں پر تجاویز اور اعتراضات 27ستمبر تا 26اکتوبر دائر ہو سکیں گے۔اعتراضات کو 26نومبر تک نمٹائے جائیں گے ۔حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30نومبر کو جاری کی جائے گی۔ ابتدائی حلقہ بندیوں کے نقشہ جات ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 266نشستیں نئی حلقہ بندیوں میں بھی برقراررہیں گی ۔سندھ اسمبلی کی 130نشستوں پر حلقہ بندیاں کر دی گئی۔پنجاب اسمبلی کی 297نشستوں،بلوچستان اسمبلی کی 51نشستوں،خیبرپختونخوا کی 115نشستوں پر حلقہ بندیاں قائم رہیں گی۔
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
صحافی عمران ریاض بحفاظت بازیاب ہو گئے: پولیس
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
کریک ڈاؤن کےباوجود سونے کے نرخوں میں کمی نہ ہوسکی
-
تفریح 20 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی انڈیا سے بڑی مانگ
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،روپیہ مزیدمضبوط ہوگیا
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دیدیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
کراچی جیل میں قیدی کروڑوں روپے کمانے لگے