جی این این سوشل

پاکستان

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچ گئے

صدر مملکت دو روزہ دورے کے دوران 34 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچ گئے، خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی بھی صدر مملکت کے ہمراہ ہیں، ایئر پورٹ پورٹ پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے اعلیٰ صوبائی حکام کے ہمراہ صدر مملکت کا استقبال کیا۔

 صدر مملکت کو گورنر ہاؤس کوئٹہ آمد پر بلوچستان کانسٹبلری کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں صدر مملکت نے گورنر بلوچستان سے ملاقات بھی کی، ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت دو روزہ دورے کے دوران 34 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ صدر مملکت گڈ گورننس کے فروغ میں محتسبین کے کردار پر سیمینار سے بھی خطاب کریں گے

تجارت

تاجروں کا وزیر اعظم کو عمران خان سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات استوار کرنے کا مشورہ

بجلی کی قیمت میں کمی کریں، یہ کام صرف آپ کرسکتے ہیں، تاجروں کی شہباز شریف کو تجویز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاجروں کا وزیر اعظم کو عمران خان سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات استوار کرنے کا مشورہ

معروف پاکستانی تاجر عارف حبیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھارت سمیت پڑوسی ممالک اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے بات چیت کرنےکا مشورہ دیدیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف کے کراچی میں تاجروں سے خطاب کے دوران معروف تاجر عارف حبیب نے معیشت کی بہتری اور ملکی مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم کو تجویز پیش کی کہ بجلی کی قیمت میں کمی کریں، یہ کام صرف آپ کرسکتے ہیں۔

عارف حبیب نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ نے اسٹاک مارکیٹ کو ریکارڈ سطح تک پہنچایا، آپ نے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے ہاتھ ملایا، میں چاہتا ہوں آپ 2 ہاتھ اور ملائیں، ایک ہاتھ اڈیالہ جیل کے باسی سے اور دوسرا ہاتھ بھارت سمیت پڑوسی ممالک سے ملائیں۔

تاجروں سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکلات کو چیلنج سمجھ کر مقابلہ کریں گے، ہمیں ملکی مسائل کا ادراک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھول جائیں صوبوں میں کس کی حکومت ہے، پاکستان کے بہترین مفاد میں مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاجروں کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، تہیہ کرلیں کہ آئندہ 5 برس میں برآمدات کو دگنا کریں گے۔ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ حکومت اسمگلنگ کی روک تھام پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے تاجروں کو بتایا کہ چینی کی برآمدات کا کہا جا رہا ہے، صرف چینی کی نہیں بلکہ کئی اشیا کی بھی اسمگلنگ ہورہی ہے، ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنے کی ضرورت ہے، اسمگلنگ کے خاتمے میں وقت لگے گا لیکن اس پر قابو پا لیں گے۔ نجکاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ نجکاری کا عمل صاف و شفاف ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

محمد رضوان اور عرفان خان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں بحالی سے گزریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محمد رضوان اور عرفان خان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے  باہر

لاہور: وکٹ کیپر  محمد رضوان اور بلے باز محمد عرفان خان طبی وجوہات کی بنا پر نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پی سی بی میڈیکل پینل کو محمد رضوان اور محمد عرفان خان کی ریڈیالوجی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹس کا بغور جائزہ لینے اور پاکستان ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کے خلاف جمعرات اور ہفتہ کو شیڈول ٹی ٹوئنٹی سے باہر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔


بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں بحالی سے گزریں گے۔

 پیشرفت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے T20I میچ سے پہلے ہوئی ہے، جو جمعرات کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا ہے۔


ان کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود دونوں ٹیمیں آنے والے میچ میں شاندار کارکردگی پیش کرنے پر مرکوز رہیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

بشری بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ نجی اسپتال سے کروائے گئے ، وزیر قانون

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ شریٰ بی بی کو پی ٹی آئی کی پسند کے کسی اور اسپتال میں ریفر کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی کیونکہ ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشری بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ نجی اسپتال سے کروائے گئے ، وزیر قانون

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے منگل کو قومی اسمبلی کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کی درخواست پر بشریٰ بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ اسلام آباد کے ایک بہترین نجی اسپتال میں کیے گئے۔

قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی جانب سے اٹھائے گئے پوائنٹ آف آرڈر کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں پر اعتراضات کے باعث بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ نجی اسپتال سے کرائے گئے۔


انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو پی ٹی آئی کی پسند کے کسی اور اسپتال میں ریفر کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی کیونکہ ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر تھے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی قیادت نے ان کی صحت کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll