جی این این سوشل

کھیل

ملک میں کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات سے بچائو کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، قرۃ العین

ہمیں صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کےمیدان آباد کرنے ہونگے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات سے بچائو کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، قرۃ العین
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: پاکستان سپورٹس بورڈ کی سپورٹس سائیکالوجسٹ، قرۃالعین نے کہا ہےکہ ملک میں کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات سے بچائو کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ہیلتھ اینڈ اینٹی ڈوپنگ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کےمیدان آباد کرنے ہونگے۔

انہوں نے سیمینار کے شرکاء کو ممنوعہ ادویات کے استعمال سے متعلق نقصانات اور اس کی روک تھام کے حوالے بریفنگ دی۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں بہت سے کھلاڑی ممنوعہ ادویات استعمال کرنے سے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔فارمر ڈوپنگ کنٹرول آفیسر، خالد محمود نے اینٹی ڈوپنگ رول وائولیشن اور اس سے متعلق حفاظتی اقدامات اور عارف حلیم نے ڈوپنگ کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

یہ سیمینار پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کو ہیلتھ اینڈ اینٹی ڈوپنگ آگاہی فراہم کرنے کے لئے منعقد کروایا گیا جس میں نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ اور افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تربیتی اور آگاہی پروگرام ہونے چاہئے۔

جرم

صدر اور وزیر اعظم کی کراچی خود کش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

اپنے بیان میں صدر نے دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر اور وزیر اعظم کی  کراچی خود کش دھماکہ  کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی : صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے اور فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں صدر نے دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچا۔

انہوں نے دہشت گردوں کا اجتماعی صفایا کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور متعلقہ حکام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں ، معاون خصوصی وزیر اعظم

معاون خصوصی وزیر اعظم طاہر اشرفی نے کہا کہ چیف آف اسٹاف کی کوششوں سے ڈالر نیچے آیا جس کی وجہ سے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں ، معاون خصوصی وزیر اعظم

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا اچھا دوست ہے اور اس نے کبھی اس کے اندرونی یا سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کی۔

علامہ طاہر اشرفی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کے اس دعوے کو بالواسطہ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں پھیلانا بند کریں کہ عمران خان کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے پیچھے بھی سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔


وزیر اعظم کے معاون طاہر اشرفی نے کہا کہ ایسے بیانات سعودی عرب کو ناراض کرنے کے لیے دیے گئے ، عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ چیف آف اسٹاف کی کوششوں سے ڈالر نیچے آیا جس کی وجہ سے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار آرمی چیف کی کوششوں سے 904 کمپنیاں اپنے عازمین حج کو سعودی عرب لے جائیں گی جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے 24 ہزار عازمین سڑک کے ذریعے سعودی عرب جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔

ایرانی صدر کے ہائی پروفائل دورے سے قبل سکیورٹی سے متعلق امور کا بھرپور جائزہ لینے اور اس حوالے سے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایرانی صدر کی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی۔ دونوں ممالک کے حکام اس حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔

صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر مشاورت کے لیے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے آج دفترِ خارجہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں متعلقہ امور پر مشاورت ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll