صحت
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے13کیس رپورٹ
7مریضوں کی حالت تشویش ناک

اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے13کیس رپورٹ ہوئے اور7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
بدھ کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار153ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے13افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.60فیصد رہی اور اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،تاہم7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
اسلام آباد میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 374 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سےایک ٹیسٹ مثبت آیا ، مثبت کیسز کی شرح 0.27 فیصد رہی۔گلگت میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران188ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2 ٹیسٹ مثبت آئے ، مثبت کیسز کی شرح 1.06 فیصد رہی ۔
تجارت
ٹویوٹا نےپاکستان میں پروڈکشن پلانٹ عارضی طور پر بند کر دیا
ٹویوٹا کمپنی نے بتایا کہ خام مال کی درآمد اور نئی کاروں کی مارکیٹ میں کمی کے باعث بہت سے مسائل پیش آ رہے ہیں۔

اسلام آباد: انڈس موٹرز نے ٹویوٹا کاروں کا پروڈکشن پلانٹ 28 ستمبر سے 9 اکتوبر جمعرات تک عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ٹویوٹا انڈس موٹرز نے 28 ستمبر کو ایک مراسلے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پراپنے پلانٹ کے بند کرنے سے آگاہ کیا۔
انڈس موٹرز کے مراسلے کے الفاظ کے مطابق خام مال کے موجودہ بحران کی وجہ سے پلانٹ کو 12 دنوں کے لیے عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ اگر عارضی شٹ ڈاؤن شیڈول تبدیل ہوتا ہے تو کارپوریشن صارفین کواس سے متعلق آگاہ کرے گی۔
ٹویوٹا کمپنی نے بتایا کہ خام مال کی درآمد اور نئی کاروں کی مارکیٹ میں کمی کے باعث بہت سے مسائل پیش آ رہے ہیں۔
ان مسائل کی وجہ سے پیدا ہونے والے خلل کے باعث کمپنی کی انوینٹری کی سطح پیداوار کی حمایت کے لیے ناکافی تھی۔
انہی وجوہات کی وجہ سے 26 جون سے 27 جون تک پروڈکشن پلانٹ عارضی طور پر بند کیا گیا ہے ۔
پاکستان
عدالت نے آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کر لیا
آصف علی زرداری کو توشہ خانہ کیس اور جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں طلب ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے ۔

اسلام آباد : سپریم کورٹ سے نیب ترامیم میں فیصلے کے بعد نیب نے سیاسی رہنماؤں کے گرد دوبارہ شکنجہ سخت کر دیا ۔
نیب ترامیم کیس کو سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیا ل نےچیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر کا لعدم قرار دیا تھا ، جس میں سے 10 نیب ترامیم میں سے 9 ترامیم کو کالعدم قرار دیا گیا تھا ، جس کے باعث سابق صدر آصف علی زرداری ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف کیسزدوبارہ کھل گئے ہیں ۔
سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے ، آصف علی زرداری کو توشہ خانہ کیس اور جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں طلب ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے ۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی 24 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے ، اسلا م آباد احتساب عدالت کی جنب سے نوٹسزجاری کیے ہیں ۔
کھیل
آئی سی سی کے مطابق بھارت شائقین کرکٹ کو ویزے دینے کا پابند ہے ،وزیرخارجہ
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس میلانی نے کہا کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق شائقین کو ویزا فراہم کرنا لازمی ہے۔
-1280x720.jpg)
اسلام آباد: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ بھارت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوائد و ضوابط کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی کرکٹ شائقین کو ویزا دینے کا پابند ہے۔
پاکستان کے قومی کرکٹ سکواڈ کے ارکان اور اہلکاروں کے ویزے پہلے ہی بھارت کی طرف سے تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں۔ پیر کو باضابطہ طور پر ویزے ملنے کے بعد اب پاکستانی ٹیم کی اس مقابلے میں شرکت یقینی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویزا میں تاخیر کی شکایت کی گئی تھی۔
اس تاخیر کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کی پری ٹورنامنٹ کی تیاریاں مزید متاثر ہوئیں کیونکہ وہ "ٹیم بانڈنگ ٹرپ" کے لیے دبئی میں ملاقات کرنےمیں بھی تاخیر ہوئی تھیں۔ جمعرات کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران نگران وزیر خارجہ نے کہا، "آئی سی سی کے قوانین کے مطابق شائقین کو ویزا فراہم کرنا لازمی ہے۔ یاد رہے کہ بدھ کو جب پاکستانی اسکواڈ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے بھارت پہنچا تو اس کا کھلے عام استقبال کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دل کو چھو لینے والے لمحات پوسٹ کیے۔ پاکستانی ٹیم نے جمعرات کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم حیدرآباد میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دیدیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
آشوب چشم کی وباء: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات میں توسیع
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
سعودی عرب ، جدہ میں پرتعیش الیکٹرک گاڑیاں بنانے والے امریکی گروپ لوسیڈ کے پہلے کار ساز پلانٹ کا افتتاح
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،روپیہ مزیدمضبوط ہوگیا
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
-
تفریح 19 گھنٹے پہلے
کورولش عثمان کے نئے سیزن کا ٹریلر جاری
-
تفریح 2 دن پہلے
حریم شاہ نے اپنی آمدنی کا ذریعہ بتا دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 100 سے زائدہلاک، 150 زخمی