سپریم کورٹ نے بھی آئینی اور قانونی فیصلے نہ کیے تو ملک میں قحط سالی ، مہنگائی، بیروزگاری بڑھے گی، سربراہ عوامی مسلم لیگ


سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ چیف جسٹس قوم کی آخری امید ہیں اگر سپریم کورٹ نے آئینی و قانونی فیصلے نہ کیے تو ملک میں خانہ جنگی ہوگی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بیان میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جناب چیف جسٹس صاحب میں پہلی بار آپ سے اپیل کررہا ہوں ، ریاست اور سیاست کو گندا کیا جارہا ہے ، میری زندگی کو ختم کرنے کیلئے 3آدمیوں کو مشغول کیا جارہا ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 31, 2023
انہوں نے کہا کہ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں القادر ٹرسٹ کے ایجنڈے کے وقت موجود نہیں تھا، میری شہزاد اکبر سے کبھی نہیں بنی، کسی ایجنڈے میں نہیں بیٹھا، جھوٹی گواہی دینے سے میں موت کو ترجیح دوں گا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ 70،80 لوگوں نے صبح میرے گھر پر دھاوا بولا چیف جسٹس صاحب میرے ملازمین کو اٹھا کر نامعلوم مقام پرمنتقل کیا جارہا ہے، میرے گھر پر حملہ کیا گیا، میں 16بار وزیر رہا ہوں کبھی کسی کرپشن میں ملوث نہیں رہا اگر 16 وزارتوں میں ایک میں بھی کرپشن ملے تو میں پیش ہونے کو تیار ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں آئین اور قانون کی حکومت نہیں ہوگی تو عام شہری کس طرح زندگی گزارے گا، بتانا چاہتا ہوں دھرتی پر ظلم اور زیادتی ہورہی ہے، جس طرح جینا مشکل بنایا جارہا ہے آپ اس کا نوٹس لیں۔
شیخ رشید کاکہنا تھا کہ لوگ آسمان کے بعد سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں ، اگر آپ نے بھی آئینی قانونی فیصلے نہ کیے تو ملک میں قحط سالی ، مہنگائی، بیروزگاری بڑھے گی ، عام آدمی خودکشی کرے گا اور تباہی و بربادی ہوگی اس لیے آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس کا نوٹس لیں

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 21 گھنٹے قبل




