جی این این سوشل

صحت

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے5کیس رپورٹ

مثبت کیسز کی شرح0.25فیصد رہی ، این آئی ایچ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے5کیس رپورٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے5کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

جمعرات کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار36ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے5افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.25فیصد رہی اور اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

 

تجارت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری

انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 1 پیسہ سستا ہو کر  287.74 روپے پر آ گیا،اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 1 پیسہ سستا ہو کر  287.74 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ کاروبارکے اختتام پر ڈالر 2 روپے سستا ہو کر288 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج  132 پوائنٹس کی کمی سے 46 ہزار 232 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 326 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔

121 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 183 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46,469 جبکہ کم ترین سطح 46,177 رہی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ٹویوٹا نےپاکستان میں پروڈکشن پلانٹ عارضی طور پر بند کر دیا

ٹویوٹا کمپنی نے بتایا کہ خام مال کی درآمد اور نئی کاروں کی مارکیٹ  میں کمی کے باعث بہت سے  مسائل پیش آ رہے  ہیں۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

ٹویوٹا  نےپاکستان میں  پروڈکشن پلانٹ عارضی طور پر بند کر دیا

اسلام آباد: انڈس موٹرز نے ٹویوٹا کاروں کا پروڈکشن پلانٹ 28 ستمبر سے 9 اکتوبر جمعرات تک عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا  ہے۔

 

ٹویوٹا انڈس موٹرز نے 28 ستمبر کو ایک مراسلے  میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پراپنے پلانٹ کے بند کرنے  سے آگاہ کیا۔

انڈس موٹرز کے مراسلے کے الفاظ کے مطابق  خام مال کے موجودہ بحران کی وجہ سے پلانٹ کو 12 دنوں کے لیے عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ اگر عارضی شٹ ڈاؤن شیڈول تبدیل ہوتا ہے تو کارپوریشن صارفین کواس سے متعلق آگاہ کرے گی۔

ٹویوٹا کمپنی نے بتایا کہ خام مال کی درآمد اور نئی کاروں کی مارکیٹ  میں کمی کے باعث بہت سے  مسائل پیش آ رہے  ہیں۔

 

ان مسائل کی وجہ سے پیدا ہونے والے خلل کے باعث  کمپنی کی انوینٹری کی سطح پیداوار کی حمایت کے لیے ناکافی تھی۔

 انہی وجوہات کی وجہ سے 26 جون سے 27 جون تک پروڈکشن پلانٹ عارضی طور پر بند کیا گیا ہے ۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے

جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو بھی سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے

 اسلام آباد:ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر ہیں، شہر رنگ و نور میں ڈوبا ہوا جبکہ ہر سو درود و سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد آمد ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے۔

میلا د النبی ﷺ کے موقع پر بچوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے جذبے کو پروان چڑھایا اور گلی محلوں کو خوب سجایا گیا ملک بھر میں بچوں نے گلی محلوں کو سجا کر حضور حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو بھی سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔عاشقان رسول خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں۔

علماء کرام کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے کہ آپؐ کی سیرت طیبہ کا محض ذکر ہی نہ کیا جائے، بلکہ آپؐ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll