ادارہ حرمین کا حج سیزن میں عازمین کے استقبال کے لیے بڑا آپریشنل پلان
کورونا وائرس کی وبا ختم ہونے کے بعد معمول کے مطابق حج ہوگا
مکہ مکرمہ: حرمین الشریفین کی انتظامیہ نے حج سیزن میں عازمین کے استقبال کا سب سے بڑا آپریشنل پلان جاری کردیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق الحرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا کہ اس سال حج سیزن کا آپریشنل پلان انتظامیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور کورونا وائرس کی وبا ختم ہونے کے بعد معمول کے مطابق حج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس سال حج سیزن میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین کے لیے 185 پروگرام تیار کیے گئے ہیں۔ انہیں نافذ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل سسٹم اور مختلف شعبوں میں الیکٹرانک نظام سے کام لیا جائے گا، ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ حاجی اور زائر کی خدمت ہمارے لیے باعث اعزاز کے عنوان سے سپیشل مہم بھی چلائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حرمین الشریفین انتظامیہ اس سال 14 ہزار تربیت یافتہ اہلکاروں کی خدمات حاصل کرے گی، اتنی بڑی تعداد تاریخ میں پہلی بار تعینات کی گئی ہے۔ ایسے مقامات جہاں زائرین بڑی تعداد میں ہوں گے وہاں کارکن زیادہ تعداد میں مقرر کیے جائیں گے۔
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی
- 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ
- 5 گھنٹے قبل
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 7 گھنٹے قبل
کراچی : ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے
- 5 گھنٹے قبل
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 7 گھنٹے قبل