تائیوان کے چین کے ساتھ اتحاد کے لئے طاقت کے استعمال کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، چینی وزیر دفاع

پرامن اتحاد کی انتہائی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 2nd 2023, 10:50 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
تائیوان کے چین کے ساتھ اتحاد کے لئے طاقت کے استعمال کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، چینی وزیر دفاع

بیجنگ: چین نے تائیوان کے دوبارہ اتحاد پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تائیوان کے چین کے ساتھ پرامن اتحاد کی انتہائی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا لیکن وہ اس مقصد کے لئے تائیوان کی حکومت کے خلاف طاقت کے استعمال کے حق سے دستبردار نہیں ہو گا۔

چینی اخبار سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر دفاع لی شانگ فو نے واضح کیا کہ ان کا ملک تائیوان کے اپنے ساتھ دوبارہ اتحاد کے لئے طاقت کے استعمال کے حق کو ہر گز ترک نہیں کرے گا۔

ادھر روسی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چینی وزارت دفاع نے تائیوان کے معاملے میں پرامن مفاہمت کی امید کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی اس معاملے میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف خبردار بھی کیا۔

چینی وزارت دفاع کے ترجمان ٹین کیفی نے کہا کہ ہم تائیوان کی حکمران جماعت ہم ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کی جانب سے تائیوان کی آزادی کے لیے غیر ملکی حمایت حاصل کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے، اور نہ ہی ہم بیرونی طاقتوں کی جانب سے تائیوان کو چین پر قابو پانے کے لیے استعمال کرنے کی کسی کوشش کو برداشت کریں گے۔