جی این این سوشل

تجارت

ٹیلی کام مشینری کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 68 فیصد کی کمی

شینری کی درآمدات کا حجم 779 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 68 فیصد کم ہے،ادارہ شماریات

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹیلی کام مشینری کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 68 فیصد کی کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ٹیلی کام مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 68 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی طرف سے جاری اعدادوشمار کےمطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں ٹیلی کام مشینری کی درآمدات کا حجم 779 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 68 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیلی کام مشینری کی درآمدات پر 2.41 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ اپریل میں 35 ملین ڈالر مالیت کی ٹیلی کام مشینری درآمد کی گئی جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 88 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال اپریل میں ٹیلی کام مشینری کی درآمدات کاحجم 277 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔ مارچ میں ٹیلی کام مشینری کی درآمدات 36 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی جو اپریل میں 4 فیصد کم ہو کر 35 ملین ڈالر ہو گئی۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات میں مجموعی طورپر 49 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

علاقائی

فضائی آلودگی: پنجاب حکومت کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ نے پرائیوٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے مالکان کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فضائی آلودگی: پنجاب حکومت کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی کا فیصلہ

پنجاب حکومت نےبڑھتی ہوئی فضائی  آلودگی اور اسموگ کے پیش نظر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پرمکمل پابندی  لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے شہریوں کو وارننگ دے دی، کہا دھواں چھوڑتی گاڑیاں بند کی جائیں گی۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے کہا کہ شہری اپنے فون سے 15 پر اور ایکسٹینشن نمبر 6 ملا کر دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی اطلاع دیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ انسانی زندگی کو خطرات لاحق کرنے والی گاڑیوں کو سڑکوں پر مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے پرائیوٹ گاڑیوں کے مالکان کو 7 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی سروس یقینی بنائیں ورنہ بھاری چالان ہوگا۔

صوبے میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے،دن کے اوقات میں جنوبی پنجاب کے شہر روجھان اور سیالکوٹ نے فضائی آلودگی میں لاہور کو پیچھے چھوڑ دیا، روجھان میں ائیر کوالٹی انڈیکس 812 اور سیالکوٹ میں 620 ریکارڈ کیا گیا۔

اس حوالے سے سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے پورے ملک اور ہر شہری کو جدوجہد کرنا ہوگی، ماسک سمیت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آسٹریلیا کے  خلاف تاریخی فتح پر صدر، وزیر اعظم سمیت دیگر کی قومی ٹیم کومبارکباد

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے  کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا کے  خلاف تاریخی فتح پر صدر، وزیر اعظم سمیت دیگر  کی قومی ٹیم کومبارکباد

آسٹریلیا کے خلاف شاندار جیت درج کرنے پر  صدر مملکت ،وزیر اعظم شہباز شریف ،چئیرمین پی سی بی  محسن نقوی اور وزیر  اعلی پنجاب نے ٹیم کو مبارکباد دی۔

صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پوری ٹیم اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد کی مستحق ہے، اُمید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں سمیٹے گی۔

وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دینے پر مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ قوم کے لیے یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی باؤلرز اور بلے بازوں نے آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔

محسن نقوی

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )  محسن نقوی نےاپنے ایک پیغام میں کہا کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، تاریخی جیت پر تمام کھلاڑی اور مینجمنٹ تعریف کے مستحق ہیں، قومی کرکٹرز نے فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں، 8 وکٹوں سے کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے عمدہ باؤلنگ کرکے آسٹریلیا کو کم سکور پر آؤٹ کیا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ایک بار پھر ذمہ داری سے بلے بازی کرکے فتح دلائی، بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھی بہترین بیٹنگ کی، یقین ہے جذبے ، محنت اور عزم سے کئے ہر کام میں کامیابی ملتی ہے۔

مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 22 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہینوں نےکینگروز کو انہیں کی سرزمین پر ہرا کر تاریخ رقم کردی ہے۔

وسیم اکرم

سابق کپتان وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی تاریخی فتح پر کھلاڑیوں اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں پوری قوم سے یہی کہوں گا کہ ہماری ٹیم کا مستقبل بہت روشن ہے، ان لڑکوں کو سپورٹ کرتے رہیں، یہ لڑکے آخری وقت تک لڑتے ہیں، ٹیم چاہے ہارے یا جیتے ان لڑکوں کو سپورٹ کریں۔

وسیم اکرم نے پاکستان باؤلنگ لائن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں پاکستان ٹیم اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کرے گی۔  

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم  نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے  کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

شاہینوں کی بڑی فتح ،کینگروزکو 22 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست

پاکستان نے تیسرے ونڈے میں آسٹریلیاکو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہینوں کی بڑی فتح ،کینگروزکو 22 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست

پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 22 سال بعد  ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی۔

 تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے 141 رنز کا ہدف با  آسانی  27 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، پاکستان کی طرف سے  صائم ایوب نے  42 عبد اللہ شفیق نے37 جبکہ بابر اعظم  28 اور محمد رضوان 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے لین مورس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاک آسٹریلیا سیریز کا آخری ون ڈے میچ پرتھ میں کھیلا گیا،جہاں پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کینگروز کو بیٹنگ کی دعوت دی،  پاکستان کی  شاندار باؤلنگ کی بدولت کینگروز کی پوری ٹیم محض 140 رنز پر آوٹ  ہو گئی۔

پاکستان کی طرف نسیم شاہ  اور شاہین آفریدی نے تین ، تین  جبکہ  حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ کوپرکونلی گیند لگنے سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

ٹاس کے موقع پر کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچھلےمیچ کی طرح اس میچ میں بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
وا ضح رہے اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے،سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے ہرایا تھا،جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایڈیلیلڈ کے تاریخی گراؤنڈ میں 28 سال بعد فتح حاصل کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll