دنیا
سعودی عرب کاجولائی میں تیل پیداوار میں کمی، اوپیک معاہدے میں 2024 تک توسیع کا اعلان
یومیہ پیداوار میں 10 لاکھ بیرل تک کٹوتی کو جولائی کے بعد بھی بڑھایا جا سکتا ہے
ریاض: سعودی عرب نے جولائی میں تیل پیداوار کو محدود کرنے سے متعلق اوپیک پلس معاہدے کے حصے کے طور پر اپنی پیداوار میں نمایاں کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیزبن سلمان نےویانا میں اوپیک پلس کے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پرمملکت کی جانب سے یومیہ پیداوار میں 10 لاکھ بیرل تک کٹوتی کو جولائی کے بعد بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔
سعودی عرب کی سربراہی میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور روس کی قیادت میں اتحادیوں پر مشتمل اوپیک پلس کے وزرا اور اعلیٰ حکام نے ویانا میں اپنے اجلاس میں پیداواری اہداف سے متعلق سات گھنٹے تک بات چیت کی ہے اور انھوں نے طویل غوروخوض کے بعد پیداواری پالیسی سے متعلق معاہدے سے اتفاق کیا ہے۔اس کے تحت گروپ نے 2024 سے مجموعی طور پر پیداواری اہداف کو مزید 14 لاکھ بیرل یومیہ تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم ن میں سے بہت سی کٹوتیاں حقیقی نہیں ہوں گی کیونکہ گروپ نے روس، نائیجیریا اور انگولا کے اہداف کو کم کر دیا ہے تاکہ انھیں ان کی اصل موجودہ پیداوار کی سطح کے مطابق لایا جا سکے۔
اس کے برعکس متحدہ عرب امارات کو پیداوار بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے۔سعودی عرب نے کہ وہ اپنے حصے کے مطابق 2024 تک پانچ لاکھ بیرل یومیہ کی رضاکارانہ کٹوتی میں توسیع کرے گا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا جولائی میں 10 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار میں کمی اول الذکرپانچ لاکھ بیرل کے علاوہ ہے یا اس کو جولائی میں کم کیے جانے والے دس لاکھ بیرل میں شامل کیا جائے گا۔
پاکستان
بھارت کا چار رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کا 15رکنی وفد ، کرغستان کا 4 اور ایران کا دو رکنی وفد بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
بھارت کا چار رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق روس کا 76رکنی وفد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا، شنگھائی تعاون تنظیم کے 7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کا 15رکنی وفد ، کرغستان کا 4 اور ایران کا دو رکنی وفد بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے،تمام مہمانوں کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد میں پہنچا دیا گیا۔
دنیا
ایران نے دوران پرواز پیجرز اور واکی ٹاکی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی
ایران نے لبنان میں پیچرز اور واکی ٹاکی حملوں کے بعد یہ پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے
ایران نے اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حملوں کے بعد اپنے مسافروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے دوران پرواز پیجرز اور واکی ٹاکی کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ لبنان میں پیچرز اور واکی ٹاکی حملوں کے بعد یہ پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی اثنا کے مطابق ایران کے سول ایوی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمرشل طیاروں کے دوران موبائل فون کے علاوہ کوئی بھی مواصلاتی ڈیوائس جہازوں میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جب کہ کیبن یا کارگو جہازوں میں بھی ان ڈیوئسز کے استعمال پر پابندی ہوگی۔
لبنان میں 17 ستمبر کو ملک بھر میں بیچرز پھٹنے سے ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی سمیت تقریباً 2500 افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ اس کے اگلے ہی روز لبنان بھر میں واکی ٹاکیز پھٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ دونوں واقعات میں مجموعی طور پر 39 افراد شہید اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ اور خود ایران نے بھی ان حملوں کا الزام اسرائیل پر لگایا تھا۔
ایران سے قبل ایمریٹس ایئرلائن نے بھی اپنے طیاروں میں پیجر اور واکی ٹاکی پر پابندی لگا دی تھی۔
واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو تہران کی جانب سے اسرائیل پر درجنوں میزائل حملوں کے بعد متعدد فضائی کمپنیوں نے حالیہ ہفتوں میں ایران کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔
پاکستان
چینی وزیراعظم لی چیانگ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری
وزیر اعظم لی کیانگ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کےلئے کل اسلام آباد پہنچیں گے
وزارت خارجہ نے چینی وزیراعظم لی چیانگ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا۔
چینی وزیر اعظم لی کیانگ 14 تا 17 اکتوبر 2024 کو پاکستان کا دو طرفہ دورہ کر رہے ہیں جو کل اسلام آباد پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعظم لی کیانگ مذاکرات میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔
دونوں وزرائے اعظم اقتصادی اور تجارتی تعلقات، سی پیک کے تحت تعاون پر جامع بات چیت کریں گے۔ دونوں فریقین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔
چینی وزیراعظم صدر آصف علی زرداری، پارلیمانی رہنماؤں اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ چینی وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
کراچی پولیس کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف مقدمہ درج
-
تجارت 2 دن پہلے
مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
اعظم سواتی کی سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی کال دے دی
-
کھیل 7 گھنٹے پہلے
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز
-
پاکستان 2 دن پہلے
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کا 23 واں اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئینی ترمیم : خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے