- Home
- News
نوویک جوکووچ نے رافیل نڈال کے آل ٹائم ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
نوویک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
پیرس: سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین نوویک جوکووچ اور ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار کارلوس الکاراز ،یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس اور روسی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف فرنچ اوپن ٹینس میں اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ نوویک جوکووچ نے اپنے 17 ویں فرنچ اوپن ٹینس کوارٹر فائنل میں پہنچ کر ہسپانوی شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال کے آل ٹائم ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں۔
مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف پیرو کے ٹینس کھلاڑی جان پابلو واریلاس کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 ،2-6 اور 2-6 سے شکت دی۔ اس فتح کے ساتھ جوکووچ نے 17 ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ کوارٹر فائنل میں نوویک جوکووچ کا مقابلہ روسی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف سے ہوگا۔
ہسپانوی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز نے روایتی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اطالوی حریف لورینزو موسیٹی کو سیدھے سیٹس میں 3-6، 2-6 اور 2-6 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ،جہاں ان کا مقابلہ یونانی حریف کھلاڑی سٹیفانوس سے ہوگا۔
سٹیفانوس نے پری کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریا کے حریف کھلاڑی سیباسٹین آفنرکو سٹریٹ سیٹس میں 5-7، 3-6 اور 0-6 سے شکست دی ۔ایک اور میچ میں روسی کھلاڑی کیرن خچانوف نے بھی سخت مقابلے کے بعد پری کوارٹر فائنل لائن عبور کر لی اور کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
ان کی فتح کا سکور 6-1،4-6، 6-7(7-9) اور 1-6 رہا۔کیرن خچانوف کو کوارٹر فائنل میں 22 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن سربین سٹار نوویک جوکووچ کا چیلنج درپیش ہوگا۔
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- 35 minutes ago
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- 2 hours ago
کراچی میں والدین کے گھر میں مبینہ حبس بے جا میں قید نوجوان بیٹی بازیاب
- 2 hours ago
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- 2 hours ago
ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ بند ہونے سے انسانی المیہ جنم لینے لگا
- a few seconds ago
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا
- 11 minutes ago