جی این این سوشل

صحت

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4کیس رپورٹ

6 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4کیس رپورٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4کیس رپورٹ ہوئے اور 6 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار196ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے4افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

اس طرح مثبت کیسز کی شرح 0.33 فیصد رہی اور اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4 ٹیسٹ مثبت آئے۔

 

پاکستان

مسلم لیگ ن کا صوبائی صدر جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے پر اتفاق

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاؤس آمد پروزیراعظم شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ ن کا  صوبائی صدر جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے پر اتفاق

مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ 

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے بلاول بھٹوسے ملاقات میں انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا، ملاقات میں گورنرپنجاب کے لیے سردارسلیم حیدرخان کےنام پراتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی گورنرکے پی کے لیے مزیدمشاورت کےبعد نام سےآگاہ کرےگی۔ تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کو گورنرخیبرپختونخوا بنانے جانے کا امکان ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاؤس آمد پروزیراعظم شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

مانسہرہ، ہزارہ ایکسپریس کے قریب ملزمان کی ہائی وے پولیس پر فائرنگ

فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 2 زخمی،ملزمان فرار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مانسہرہ، ہزارہ ایکسپریس کے قریب ملزمان کی ہائی وے پولیس پر فائرنگ

مانسہرہ میں ہزارہ ایکسپریس وے پرگاڑی کا چالان کرنے پرملزم نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کی زد میں آکر ہائی وے پولیس کا سب انسپکٹرعامرشہید ہو گیا جبکہ سپاہی نوید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور سے مانسہرہ آنے والی مہران کار کا چالان کاٹنے پر پیش آیا۔

شہید ہونے والے انسپکٹر اور زخمی اہلکار کو کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیا ہے۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئےعلاقے کوگھیرے میں لےلیا، جبکہ جگہ جگہ ناکہ بندیاں بھی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی جا نب سے چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش

میڈیا ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پر وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آرکو وارننگ دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف  کی جا نب سے  چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش کردی۔

وفاقی حکومت نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنا دی ، 

میڈیا ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پر وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آرکو وارننگ دے دی، وزیر اعظم شہبازشریف نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی کارکردگی میری سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے چیئرمین ایف بی آر کو وارننگ بھی  دی کہ ایف بی آر کی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو توعہدےسےہٹ جائیں،چیئرمین بی بی آر کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ادارے میں لابنگ ہو رہی ہے، افسران کام نہیں کر رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll