کھیل

آریاناسبالینکا اورکیرولینا موچووا نے فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں جگہ بنالی

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jun 7th 2023, 9:12 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
آریاناسبالینکا اورکیرولینا موچووا نے فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں جگہ بنالی

پیرس: بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی اور سیکنڈ سیڈ آریاناسبالینکا اور جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا نے فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ یوکرین کی ایلینا سویٹولینا اور روسی ٹینس کھلاڑی اناستاسیاپائولیچنکووا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں۔

جمہوریہ چیک کی 26 سالہ کیرولینا موچووا حریف روسی کھلاڑی اناستاسیاپائولیچنکووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر پہلی بار فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے۔

میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں بیلا روس کی ا ٓریاناسبالینکانے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یوکرین کی حریف کھلاڑی ایلینا سویٹولیناکو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روسی ٹینس کھلاڑی اناستاسیاپائولیچنکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 2-6 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔