غیر محفوظ خوراک کی وجہ سے روزانہ اوسطاً 16 لاکھ افراد کا بیمار ہونا باعثِ تشویش ہے، صدر مملکت
فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانا ہوگا،ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان میں تحفظِ خوراک کے معیارات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانا ہوگا، یہ تمام شراکت داروں کی مشترکہ ذمہ داری ہےکہ وہ خوراک کے احتیاط کے ساتھ استعمال کو فروغ دینے کردار ادا کریں۔
ہمیں لوگوں کو کھانے کو صحیح طریقے سے سنبھالنے اور تیار کرنے کے علاوہ گھر کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لئے تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔ تحفظِ خوراک کے عالمی دن 7 جون 2023 کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ یہ دن تحفظِ خوارک کے معیارات کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لیے منایا جارہا ہے۔
غیر محفوظ خوراک کی وجہ سے روزانہ اوسطاً 16 لاکھ افراد کا بیمار ہونا اور خوراک سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے روزانہ 5 سال سے کم عمر کے اوسطاً 340 بچوں کا موت کے منہ میں چلے جانا باعثِ تشویش ہے۔
اس صورت حال سے بچاؤ ممکن ہے، ہم معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنا کر، مضرِصحت خوراک ختم کر کے اور خوراک سے متعلق خطرات کو کم کر کے لاکھوں جانیں بچا سکتے ہیں۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 10 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 10 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 13 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل






