علاقائی

سینئر وکلاء نے وزیر اعظم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

سپریم کورٹ کو اس معاملے میں کمزوری نہیں دکھانی چاہیئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جون 8 2023، 11:41 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
سینئر وکلاء نے وزیر اعظم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے باوجود بھی 14 مئی کو پاکستان میں الیکشن نہیں کرائے گئے، توہین عدالت کی دفعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نا اہل ہوسکتے ہیں یا نہیں بارے سینئر وکلاء قانونی رائے کا اظہار کیا۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اس معاملے میں کمزوری نہیں دکھانی چاہیئے، اگر نا اہل نہ کیا تو سپریم کورٹ کا اپنا وجود خطرے میں پڑھ جائے گا، اگر نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ہوسکتا ہے تو شہباز شریف کے ساتھ کیوں نہیں ہوسکتا؟