علاقائی
پرویز الہٰی کی ق لیگ میں واپسی سے متعلق عائشہ گلا لئی کا انکشاف
پی ٹی آئی کے ٹائٹینک سے پہلے ہی چھلانگ لگادی تھی، رہنما ق لیگ

ق لیگ کی سینئر رہنما عائشہ گلا لئی نے کہا کہ میں نے ٹائٹینک (پی ٹی آئی) سے اس وقت چلانگ لگادی تھی جب یہ جہاز لانچ ہوا تھا۔
عائشہ گلا لئی نے جی این این پلس سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ میں جانتی تھی اس جہاز کو چلانے والا کپتان اور سسٹم دونوں ہی ٹھیک نہیں ہیں۔
گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ جب کوئی جھوٹا آپ کے پاس آئے اور اپ کو ایک خبر دے تو اس کی تصدیق کرلیں تاکہ آپ خود کو اور دوسروں کو بھی نقصان سے بچا سکیں، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہوکر آئی تھی۔
علاقائی
مظفرآباد: مہنگی بجلی کے خلاف احتجاج ،پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے
احتجاجی مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے ۔

مظفر آباد : پولیس اور تاجر آمنے سامنے آ گئے ، عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی کیمپ ہٹانے سے پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ، پولیس نے مشتعل مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی ۔
احتجاجی مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے ۔
یاد رہے کہ ڈی ایس پی پولیس بھی احتجاجی مظاہرین کی جانب سے کیے گئے پتھراؤ میں زخمی ہوئے ۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی کوئی قانونی خلاف ورزی نہیں کی گئی اور نہ ہی پولیس سے کسی قسم کا غلط رویہ اپنایا ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان پر فائرنگ بھی کی ہے اور ان کے احتجاجی کیمپ بھی اکھاڑ دیے ہیں ۔
مظفر آباد میں پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/82x8DEHHgf
— GNN (@gnnhdofficial) September 30, 2023
یاد رہے کہ احتجاجی مظاہرین کی جانب سے مہنگی بجلی پر احتجاج کیا جا رہا تھا مظفرآباد کی تاجر برادری نے دکانیں بند کردیں ۔
مظاہرین نے کہا کہ احتجاج پر امن تھا لیکن پولیس نے ہمارے تاجروں ، قائدین کو گرفتار کیا ہے جس کی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں ۔
پولیس گرفتاریوں کے خلاف مظفرآباد ، راولا کوٹ اور دیگر علاقوں میں پولیس کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ۔
پاکستان
قومی ائیر لائن سے سفر کرنےوالے مسافر جدہ میں پھنس گئے
فنی خرابی کے باعث فلائٹ پی کے 760 کے ذریعے جدہ سے لاہور آنے والے 406 مسافر 3 روز سے جدہ میں ہی پھنس گئے۔

پاکستان : قومی ائیر لائن سے سفر کرنے والے مسافروں کا شدید مشکل کا سامنا ، قومی ائیر لائن میں سفر کرنے والے افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ۔
فنی خرابی کے باعث فلائٹ پی کے 760 کے ذریعے جدہ سے لاہور آنے والے 406 مسافر 3 روز سے جدہ میں ہی پھنس گئے ، جدہ میں تین روزہ قیام کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ قومی ائیر لائن کا عملہ کوئی تعاون نہیں کر رہا اور نہ ہی کسی تسلی بخش جواب کے ذریعے مسافروں کو مطمئن کررہا ہے ۔
قومی ائیر لائن سے سفر کرنے والے مسافروں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/bWwwBDY5Qq
— GNN (@gnnhdofficial) September 30, 2023
قومی ائیر لائن کے عملے کی جانب سے یہی بتایا جا رہا ہے کہ فلائٹ میں فنی خرابی ہے جیسے ہی ٹھیک ہوگی تو فلائٹ لاہور کی جانب اڑان بھرے گی ، لیکن ابھی تک فلائٹ کو لاہور پہنچانے کے لیے کوئی بھی اقدام نظر نہیں آ رہا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ 10 روزہ چھٹی پر وطن پاکستان روانہ ہورہے تھے جبکہ 3 روز سفر میں ہی گزر چکے ہیں اور فلائٹ کے روانہ ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ۔
پاکستان
صدر مملکت نے جسٹس عرفان سعادت خان کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دیدی
صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت دی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج، جسٹس عرفان سعادت خان، کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ایوان صدرپریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت دی۔ موجودہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ 2 اکتوبر کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
-
کھیل 2 دن پہلے
عصمت دری کیس : عدالت نے سری لنکن کرکٹر کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کے چیئرمین کی جانب سے بھارت کو ’دشمن‘ قرار دینے پر ٹوئٹر پر ردعمل
-
پاکستان 2 دن پہلے
جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں ،مرتضی سولنگی
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری
-
تجارت 2 دن پہلے
سعودی عرب ، جدہ میں پرتعیش الیکٹرک گاڑیاں بنانے والے امریکی گروپ لوسیڈ کے پہلے کار ساز پلانٹ کا افتتاح
-
کھیل 11 گھنٹے پہلے
پاک بھارت مقابلہ، احمد آباد ائیرپورٹ پر جیٹ ٹریفک 30 فیصد اضافہ