- Home
- News
شہدا کے اہل خانہ کا 9 مئی کے شرپسندوں کو کڑی سزا دینےکا مطالبہ
یہ ملک ہمارا ہے اس ملک کو ہم نے اپنا خون دیا ہے
اسلام آباد: شہدا کے غمزدہ گھر والوں نے 9 مئی کے شرپسندوں کو کڑی سزا دینےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف پاک فوج کے دشمن ہیں بلکہ میرے، آپ کے اورہمارے ملک کے دشمن ہیں۔سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتے ہوئے حوالدار شعیب علی شہید کی غمزدہ اہلیہ کا کہنا ہے کہ 9 مئ کا جو سانحہ پیش آیا ااس کا ہمیں بہت زیادہ دکھ ہے۔
ہم اپنے شہدا کی چھوٹی سی چیز کو نیچے گرنے نہیں دیتے اور شرپسندوں نے شہدا کی تصویروں اور پاک فوج کی تنصیبات کو اس قدر پامال کیا۔ میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں اور چیف آف آرمی سٹاف سے یہ اپیل کرتی ہوں کہ ان شرپسندوں کو سخت سے سخت سزا دی جا ئے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے شرپسند واقعات نے شہدا کے بچوں کو شدید دکھ پہنچایا، شہید نائب صوبیدار محمد فاروق عباسی کی بیٹی کا کہنا تھا ک میرے بابا نے سیاچن گلیشئر پر ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، یہ میرے لیے فخر کا باعث ہے۔ دکھ تو ہوتا ہے لیکن شہادت ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتی۔ مجھے فخر ہے کہ میں ایک شہید کی بیٹی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے بارے میں کہنا چاہوں گی کہ میں اس کی مذمت کرتی ہوں جو بھی ہوا وہ بہت دل سوز واقعہ تھا۔آج اس ملک میں ہم بیٹھے ہیں تو صرف ہمارے شہدا کے خون کی وجہ سے، ان کی قربانیوں کی وجہ سے ہم یہاں سکون سے راتوں کو سوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کو سزا ملنی چاہیے ۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ میرے بابا کے دشمن ہیں ، یہ میرے ملک کے دشمن ہیں۔ میں اپنے لیڈرز کو پیغام دینا چاہوں گی کہ آپ کی جو بھی سیاسی وابستگی ہو اور جو بھی آپ کے مابین کرائسس ہیں، وہ آپ اپنے تک رکھیں۔ یہ ملک ہمارا ہے اس ملک کو ہم نے اپنا خون دیا ہے۔ یہاں پہ ہمارے لوگ شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس مٹی کواپنے خون سے ذرخیز کیا ہے،تو پلیز اپنے سیاسی مفاد کے لیے اس ملک کے ساتھ ایسا نہ کریں۔ یہ ہم سب کا ملک ہے ۔\932
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 20 منٹ قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 2 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 3 گھنٹے قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 2 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 3 گھنٹے قبل