Advertisement

نوویک جوکووچ نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

رافیل نڈال کا سب سے زیادہ گرینڈسلام ٹائٹل جیتنے کا ریکار ڈ بھی توڑ دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 12th 2023, 4:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نوویک جوکووچ نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

اسلام آباد: سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین نوویک جوکووچ نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئےنئی تاریخ رقم کر دی۔ 36 سالہ نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں نارویجن حریف کھلاڑی کیسپرروڈ کو شکست دے کر نہ صرف فرنچ اوپن ٹینس ٹائٹل کی ہیٹرک مکمل کی بلکہ سب سے زیادہ گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے سربین کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

انہوں نے فرنچ اوپن ٹینس ایونٹ جیت کر ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا اورکیریئر کا سب سے زیادہ 23 ٹائٹل اپنے نام کی اس کے علاوہ نوویک جوکووچ سال کے چاروں گرینڈ سلام تین بار جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ۔ سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں۔

مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناروے کے کیسپر روڈ کو 6-7(1-7)،6-3 اور 5-7سے شکست دی۔ اس فتح کے بعد نوویک جوکووچ نے پیرس میں 2016 اور 2021 کے بعد تیسری بار فتح اپنے نام کی ہے۔

اس کے علاوہ 10 مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹائٹلز ، 7 مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹائٹلزاور 3 مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔اس فتح کے ساتھ ہی نوویک جوکووچ اپنے کیریئر کے 388 ویں ہفتہ کا آغاز ٹاپ پوزیشن سے کریں گے اور ایک مرتبہ پھر کارلوس الکاراز سے مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن چھین لیں گے۔

Advertisement
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 days ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 6 hours ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • a day ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 5 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • a day ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 9 hours ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 10 hours ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • a day ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 12 hours ago
Advertisement