Advertisement
پاکستان

ہمارےخلاف فارن فنڈنگ کاکیس کرکےاپوزیشن نےخودکوعذاب میں ڈال دیا ،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں اپوزیشن نے اپنے آپ کو عذاب میں ڈال دیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر فروری 2 2021، 1:34 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے

وزیر اعظم عمران خان کی عوام کیساتھ  ٹیلیفونک بات چیت  میں کہنا تھا کہ  ہمارےخلاف فارن فنڈنگ کاکیس کرکےانہوں نےخودکوعذاب میں ڈال دیا، میں توآج بھی نمل اورشوکت خانم کیلئےفنڈز اکٹھاکرتاہوں، پی ٹی آئی واحدجماعت ہےجنہوں نےسیاسی فنڈریزنگ کی، سب سےزیادہ فنڈزاوورسیزپاکستانیوں نےدیئے،جنہوں نےہمیں فنڈکیاہے،40ہزارڈونرزکےنام موجودہیں، یہ لوگ 100ڈونرزکےنام بھی نہیں بتاسکتے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کیافضل الرحمان بتاسکتےہیں کہ ان کولیبیانےپیسےنہیں دیئے، کیانوازشریف بتاسکتےہیں کہ انہوں نےاسامہ بن لادن سےپیسےنہیں لیےتھے، کیافضل الرحمان بتاسکتےہیں وہ اپنی پارٹی کس طرح چلاتےہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  اس ہفتےآئینی ترمیم کریں گے، قوم کوپتہ لگ جائےگاکون اوپن بیلٹنگ اورکون سیکرٹ بیلٹ کیساتھ ہے، جوبھی سیکرٹ بیلٹ کےساتھ ہوگااس کامطلب ہےوہ کرپشن کاخاتمہ نہیں چاہتا، پیپلزپارٹی اورن لیگ نے میثاق جمہوریت میں کہاتھا کہ اوپن بیلٹ ہوناچاہیے، ہم نے 20 ایم پی ایزکوپارٹی سے نکالا، سب کوپتا ہے سینیٹ الیکشن میں رشوت چلتی ہے، اس ہفتےساری قوم دیکھےگی کون خفیہ بیلٹ اورکون اوپن بیلٹ کوسپورٹ کرتا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا براڈشیٹ کو مشرف نے تحقیقات کا کہا اور بعد میں نوازاور زرداری سے این آر او کرلیا، براڈشیٹ  کمپنی نےنوازشریف کی جائیداد کی نشاندہی کی، جائیدادکی نشاندہی کےبعدمشرف نےنوازشریف کواین آراودےدیا۔ عظمت سعیدنیب کےپراسیکیوٹررہ چکےہیں اس لیےان کوکمیشن کاسربراہ بنایاگیاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے  ٹیلیفونک بات چیت میں کہا ک ہ ماضی کی حکومتوں نےقبضہ گروپوں کوپالاتھا، ن لیگ نے قبضہ مافیاکوپناہ دی تھی، جن زمینوں کو بلڈوزکیاجارہاہے ان لوگوں نےاس پرقبضےکیےتھے، مکمل انکوائری کےبعدقبضہ مافیاکےگھرگرائےجارہےہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ   لوگ سمجھ رہے تھے آج پی ٹی آئی حکومت آئی ہے اورملک ٹھیک ہوجائے گا، اس طرح سےملک ٹھیک کرناصرف پریوں کی کہانی میں ہوسکتا ہے لیکن  پرانے سسٹم کوٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے، 1993 میں آئی جی نےعدالت میں رپورٹ دی کہ 25 ہزار لوگ بغیرمیرٹ کےبھرتی کیے گئے، مجرموں کوپنجاب پولیس میں بھرتی کیا گیا تھا، سسٹم کوٹھیک کریں گے، تمام اداروں کوباری باری ٹھیک کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ   پاکستان میں آج کوروناویکسین پہنچی ہے، حکومتی پالیسی کےمطابق سب سےپہلےکوروناویکسین ہیلتھ ورکرزکولگائی جائیگی، پوری کوشش ہوگی کہ رواں سال تمام شہریوں کوکوروناویکسین فراہم کی جائے، ہیلتھ ورکرزکےبعدبزرگ شہریوں کوکوروناویکسین لگائی جائےگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان دنیامیں بڑاسیاحتی مرکزبن سکتاہے، ہماری کوشش ہے کہ گلگت کو دنیا کا نمبر1 سیاحتی مرکز بنائیں، سیاحت کے فروغ کے بعد گلگت کی عوام کو گلگت سے باہر جاکرنوکری کی ضرورت نہیں ہوگی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کا علاقہ بہت بڑا ہے اور آبادی بہت کم ہے، بلوچستان میں آبادیوں کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ ہے، سابقہ حکومتوں نے بلوچستان پر دھیان نہیں دیا۔بلوچستان میں مضبوط بلدیاتی نظام بہت ضروری ہے، بلوچستان کی تاریخ کاسب سےبڑاپیکیج دیاہے۔

وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ امریکہ ،ملائیشیاسمیت دیگرممالک میں لوگ  بینکوں سےقرضہ لیکرگھربناتےہیں، دنیامیں کہیں بھی حکومت گھربناکرنہیں دےسکتی، باہرکےملکوں میں گھرلینےکیلئے80فیصدافرادبینکوں سےقرضہ لیتےہیں، پاکستان میں 0.2فیصدلوگ بینکوں سےقرض لےکرگھربناتےہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مغرب کونہیں پتہ ہم اپنےنبیﷺسےہرچیزسےبڑھ کر محبت کرتےہیں، فرانس میں جب گستاخی ہوئی توصرف میں نےاورصدرایردوان نےآوازاٹھائی، فرانس واقعہ کےبعدتمام اسلامی ملکوں کےسربراہان کوخطوط لکھے، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کےخلاف صدرایردوان اورمیں نےبات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ طاقت ورکو این آر اورغریب کوجیل ملک کے لیے تباہی ہے، ملک کے بڑے ڈاکوؤں نے اکٹھے ہوکریونین بنالی ہے، یہ ڈاکو ڈھائی سال سے پریشرڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، کرپٹ منسٹرز اور وزیراعظم چوری کا پیسہ ہمیشہ ملک سے باہر لے جاتے، جب غریب ملک کا پیسہ باہر جاتا ہے تو زیادہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے،چوروں لٹیروں نے ملک کو لوٹ کرتباہ کردیا، خوشحالی تب آتی جب قانون کی بالادستی ہو۔

وزیر اعظم عمران خان کا عوام سے  ٹیلیفونگ گفتگو  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ اس وقت عوام کا مہنگائی کی وجہ سے برا حال ہے ، روپیہ اس لیے گرتا ہے کہ ملک کے اندر آنے والے ڈالرز کم اور باہر جانے والے زیادہ ہیں، امریکہ کے ایک اخبار نے چھاپا تھا کہ ایک سال میں پاکستان کا 10ارب ڈالر ملک سے باہر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  کرپٹ وزرائےاعظم،صدورکی وجہ سے ملک تباہ ہوتے ہیں، مہاتیرمحمدملائیشیاکوخوشحال ملک بناکرگئے، مہاتیرکےجانےکےبعدوہاں بھی پاکستان کی طرح کرپٹ حکمران آئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ   ہرہفتےمہنگائی کی کمی کیلئےمیٹنگ کرتاہوں، دوسال  موسم کی تبدیلی کی وجہ سےگندم کی پیداوارکم ہوئی، چینی اورگندم ہمیں باہرسےمنگوانی پڑی، روپیہ گرنے سے تیل منہگا ہوجاتا ہے، 70فیصد دالیں باہرسے امپورٹ کرتے ہیں۔ ایکسپورٹ بڑھانے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں، ہم نے ایکسپورٹ بڑھا دی ہے۔

Advertisement
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر  84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

  • 3 hours ago
ماں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہاہے

ماں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہاہے

  • 9 hours ago
پاکستان نے امریکی صدر  کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم

پاکستان نے امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم

  • 5 hours ago
انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں  پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا

انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں  پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا

  • 7 hours ago
سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد

  • 9 hours ago
بھارتی فوج پر وہ بوجھ ڈالا گیا  جس کو اٹھانے کی ان میں سکت ہی نہیں تھی ، سابق پاکستانی جنرل

بھارتی فوج پر وہ بوجھ ڈالا گیا جس کو اٹھانے کی ان میں سکت ہی نہیں تھی ، سابق پاکستانی جنرل

  • 3 hours ago
کراچی میں آج موسم شدید گرم،درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے

کراچی میں آج موسم شدید گرم،درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے

  • 6 hours ago
پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر بھارت حیرت زدہ ہوا ہے : دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک

پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر بھارت حیرت زدہ ہوا ہے : دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک

  • 3 hours ago
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کا اظہار

  • 6 hours ago
اداکار احسن خان، اداکارہ صاحبہ، ثنا، ڈرامہ رائٹر ڈائریکٹر عاصمہ بٹ کا پاکستانی  بہادر سپوتوں کو خراج تحسین 

اداکار احسن خان، اداکارہ صاحبہ، ثنا، ڈرامہ رائٹر ڈائریکٹر عاصمہ بٹ کا پاکستانی بہادر سپوتوں کو خراج تحسین 

  • 3 hours ago
جنگ بندی قبول کرتے ہی مودی حکومت کی  شرائط سےراہ فرار شروع

جنگ بندی قبول کرتے ہی مودی حکومت کی شرائط سےراہ فرار شروع

  • 3 hours ago
ڈی جی آئی ایس پی آرنے  بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد سے پردہ اٹھا دیا

ڈی جی آئی ایس پی آرنے بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد سے پردہ اٹھا دیا

  • 5 hours ago
Advertisement