جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل ، سی اے اے کے اعلی حکام کا پائلٹس سے پیسے لینے کا انکشاف
کراچی : ایف آئی اے کی تحقیقات میں مزید انکشاف سامنے آگئے ، جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) کے اعلی حکام کا فرنٹ مین کے ذریعے پائلٹس سے پیسے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقات میں مزید انکشاف سامنے آگئے، ایف آئی اے نے ڈاریکٹر لائسنسگ سی اے اے عادل پرویز کو بھی تحقیقات میں شامل کرلیا،سی اے اے کے ڈاریکٹر پائلٹس لائسنس کو تحقیقات کے لیے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا تھا۔
جی این این کے مطابق سی اے اے کے اعلی حکام فرنٹ مین کے ذریعے پائلٹس سے پیسے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق اب تک سی اے اے لائسنس برانچ کے حکام نے پائلٹس لائسنس میں گھپلوں سے کروڑوں روپے کمالیے،سی اے اے لائسنس برانچ کے حکام پائلٹس کو پاس کرنے کے لیے ایک ایک پرچے کے 5 لاکھ روپے تک ریٹ فکس تھے،پائلٹس کی جگہ کسی اور کو بٹھاکر امتحان پاس کرواکر سی اے اے کے ملوث افسران کمیشن لیتے ، پائلٹس سے پیسے کیش اور گلستان جوہر میں ایک نجی بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے جاتے تھے۔
ایف آئی اے نے گرفتار سی اے اے کے لائسنس برانچ کے افسران اور پائلٹس کا ریمانڈ حاصل کرلیا، جعلی لائسنس تحقیقات میں دو اہم سی اے اے کے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری،پائلٹس سمیت سی اے اے کے مزید ملزمان کا نیٹ ورک تحقیقات میں سامنے آگیا،ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تحقیقات کا دائرہ وسیع اور مزید مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago




