سعودی عرب کے ساتھ تعاون عالمی دہشت گردی کے ساتھ نمٹنے کا بنیادی ستون ہے،برطانوی وزیر
عالمی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت ہے،لارڈ طارق احمد

مشرق وسطیٰ کے لیے برطانوی وزیر مملکت لارڈ طارق احمد نے کہا ہے کہ برطانیہ اور سعودی عرب کے درمیان تعاون بین الاقوامی دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے کہا توقع کرتے ہیں کہ یمنی فریقین کے درمیان اقوام متحدہ کی سرپرستی میں مذاکرات ایک ایسے تصفیے کی طرف چلے جائیں گے جہاں تنازعہ ختم ہو جائے گا۔
انھوں نے ریاض میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی اتحاد کی کانفرنس میں اپنی حالیہ شرکت کے موقع پر ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں داعش سے منسلک گروہوں کی جانب سے تیزی سے بڑھتے خطرات کا سامنا ہے۔
لارڈ طارق احمد نے عالمی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا ایوی ایشن سکیورٹی، دفاعی سائبر سیکیورٹی اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے میں سعودی عرب کا کردار اہم ہے۔
سوڈان کے تنازعے کے حوالے سے برطانوی وزیر نے کہا کہ ان کا ملک افریقی یونین کی قیادت میں ایک نئے گروپ کے اندر کام کر رہا ہے تاکہ تنازعہ کے فریقین کو مذاکرات کی میز پر واپس لایا جا سکے۔ لارڈ طارق احمد نے سوڈان میں جنگ کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے فوجی دستوں اور ریپڈ سپورٹ فورسز سے مطالبہ کیا کہ وہ جدہ مذاکراتی پلیٹ فارم کے نتائج کے لیے عہد کریں۔
یمنی صورتحال پر لارڈ احمد نے کہا کہ سعودی اور حوثی شراکت داروں کے درمیان موجودہ مذاکرات یمن میں امن کی جانب فیصلہ کن قدم ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ تیل کے بنیادی ڈھانچے، تاجروں اور شپنگ کمپنیوں کو لاحق خطرات کو روکا جائے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ یمنی فریقوں کے درمیان اقوام متحدہ کی سرپرستی میں ہونے والی بات چیت سے تنازع کا مستقل خاتمہ ممکن ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں طویل مدتی استحکام حاصل کرنے اور انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے سیاسی تصفیہ ہی واحد راستہ ہے۔
شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے برطانوی وزیر مملکت نے کہا کہ ہم شام کی عرب لیگ میں واپسی کی حمایت نہیں کرتے اور مستقبل میں عربوں کے ساتھ شام کی شمولیت صدر بشار الاسد کی جانب سے بنیادی تبدیلیوں سے مشروط ہونی چاہیے۔ شام کو اقوام متحدہ کے سیاسی عمل میں حصہ لینا چاہیے۔ یہی شام میں مستقل اور پائیدار امن کے حصول کا واحد راستہ ہے

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 5 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 24 minutes ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 6 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 3 hours ago





