Advertisement

انٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی،305 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی

کارروائی کے دوران 12 ملزمان گرفتار کئے گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 23rd 2023, 7:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی،305 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے8 انسداد منشیات کارروائیوں میں 305 کلو گرام سے زائد منشیات برآمدکرکے 12 ملزمان گرفتارکر لیے۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 72 کلو افیون اور 61 کلو 200 گرام چرس برآمدکی گئی ۔اس موقع پر شیخو پورہ کی رہائشی خاتون سمیت لاہور کا رہائشی مُلزم گرفتارکیا گیا ۔ایک الگ کارروائی میں ٹی چوک اسلام آباد میں ملزمان کے قبضے سے 2 کلو 400 گرام افیون برآمدکر کے راولپنڈی کے رہائشی دو ملزمان گرفتارکیے گئے ۔انڈس چورنگی کراچی پر 2 گاڑیوں سے 157کلو 200 گرام چرس برآمدکی گئی ۔

برآمد منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔اس موقع پر کراچی اور قلعہ عبداللہ کے رہائشی تین ملزمان گرفتارکیے گئے۔دریں اثناخیر پور روڈ سکھر پر خیر پور کے رہائشی ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمدکی گئی۔شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب مسافر بس میں موجود ملزمان سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی اورملتان کی رہائشی خاتون سمیت دوسرا ملزم گرفتارکیا گیا ۔

جروبی زخا خیل خیبر کے غیر آباد علاقے سے 3کلو 250 گرام آئس برآمدکی گئی۔پشاور ایئرپورٹ پر 2 کارروائیوں کے دوران بنوں کے رہائشی 2 ملزمان گرفتارکیے گئے ۔پرواز نمبر PK-257 کے ذریعے شارجہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 576 گرام وزنی چرس کے 3 کیپسول برآمد ہوئے۔

پرواز نمبر G-9555 کے ذریعے شارجہ روانہ ہونے والے ملزم کے پیٹ سے 106 گرام وزنی آئس کے 2 کیپسول برآمد ہوئے۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

Advertisement
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • a day ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 days ago
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 2 hours ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 8 minutes ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 2 hours ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • a day ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • a day ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • a day ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 2 days ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 20 hours ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • an hour ago
Advertisement