اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں ایک روز میں مزید 63مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار220کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید63افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد11 ہزار746ہوگئی ہے ۔ ملک میں اب تک کورونا کے5لاکھ 47ہزار648کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد د 1 لاکھ 58ہزار220ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار793 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 47ہزار727ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار004 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 67ہزار419 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1912افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 830کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 196 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 41 ہزار 493،جبکہ اموات کی تعداد 475تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 909 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 102افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 050ہوچکی ہے جبکہ264 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 02ہزار 537 ہوگئی ہے ، ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 38 ہزار813ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ملک بھرمیں اب تک80لاکھ5ہزار794ٹیسٹ ہوچکےہیں۔

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 13 hours ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط سیز فائر کا مطالبہ
- 4 hours ago

مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب، جنگ بندی کیلئے بھارت نے امریکا سے رابطہ کیا تھا
- 2 hours ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے اسرائیل کو تسلیم کرنےکی خواہش کر دی
- 4 hours ago

شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 4 hours ago

پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کے خواہاں ہیں، امریکی صدر
- 4 hours ago

آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی قسط موصول
- 36 minutes ago

جموں و کشمیرمسائل کو حل کرنے کے لیے امریکا سمیت، عالمی برادری کوکردار ادا کرنا ہوگا، پاکستانی سفیر
- 4 hours ago

لاہور میں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
- 3 hours ago

اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ترک صدر
- 29 minutes ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک فی لیٹر کمی کا امکان
- 2 hours ago

کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے
- 26 minutes ago