Advertisement
علاقائی

لسبیلہ :قومی شاہراہ پرمسافر کوچ اُلٹنے سے 14افرادجاں بحق ،متعددزخمی

لسبیلہ: بلوچستان کی لسبیلہ قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 12سے زائدزخمی ہوگئے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر فروری 3 2021، 1:10 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے مطابق  لسبیلہ مین آر سی ڈی ہائی وے وایارو فارم کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ بے قابو ہو کر اُلٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں  ۔  پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ پولیس لیویز ایدھی اور لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضاکار ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں  ، متعدد افراد کوچ کے اندر پھنس گئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ   لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے میں   جاں بحق اور زخمی  ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والے مسافر کوچ  پنجگورسے کراچی جا رہی تھی۔

Advertisement
Advertisement