دبئی میں سیاسی کھچڑی پک رہی ہے، نواز شریف آجائے تو تیل دیکھےتیل کی دھاردیکھیے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 13جماعتوں کی چودہ مہینے کی انٹرن شپ ناکام ہوگئی ، دبئی میں سیاسی کھچڑی پک رہی ہے، نواز شریف آجائے تو تیل دیکھےتیل کی دھاردیکھیے۔
عوام کامینڈیٹ نہیں ڈیٹIMFسےمانگ رہےہیں13جماعتوں کی 14مہینے کی انٹرنشپ ناکام ہوگئی دبئی میں سیاسی کچھڑی پک رہی ہےنواز شریف آجائےتیل دیکھےتیل کی دھاردیکھےدو تہائی کےبغیر قانون بنارہےہیں سپریم کورٹ کونہیں مان رہےبوٹ پالشیےاورمالیشے عوام میں بےنقاب ہوگئےہیں الیکشن ہرصورت ہوکررہیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 26, 2023
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے215ارب روپےکامزید ٹیکس لگا کربجٹ کا ڈھانچہ مکمل تبدیل کردیاہے ، جب کارخانے بند ہوں گے، لوگ بے روز گار ہونگے، مہنگائی ہوگی تو10 کھرب کے محصولات کہاں سے اکھٹے ہوں گے، آئی ایم ایف سےپردےکے پیچھے کیاہواہے ، کسی کو کچھ معلوم نہیں۔
شیخ رشید نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بندرگاہیں، سٹیل مِل، روزویلٹ ہوٹل ، ایئرپورٹ ہائی ویز لیز پردینا انویسٹمنٹ نہیں، قومی اثاثےگروی رکھ کربیوقوف نہیں بنایاجاسکتا۔ آ ئی ایم ایف کی ساری شرائط قربانی سےپہلے غریب کی قربانی ہے۔
سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ عوام سڑکوں کی بجائےبیلٹ باکس کی طرف جانا چاہتی ہے، وزیرداخلہ ہزارلوگوں کوگولی مارنے اور پھانسی دینے کا کہتاہے، قحط زده بجٹ کےدوران وزیراعظم اورپارٹی سربراہان موجودنہیں تھے۔
حکومت نے215ارب روپےکامزید ٹیکس لگا کربجٹ کا ڈھانچہ مکمل تبدیل کردیاہے۔IMFکی ساری شرائط قربانی سےپہلے غریب کی قربانی ہے۔ جب کارخانے بند ہوں گے لوگ بےروزگارہونگے مہنگائی ہوگی تودس کھرب کے محصولات کہاں سے اکھٹے ہوں گے۔IMFسےپردےکے پیچھے کیاہواہے کسی کو کچھ معلوم نہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 26, 2023
سابق وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس عوام کامینڈیٹ نہیں ہے اور ڈیٹ آئی ایم ایف سےمانگ رہےہیں، 13جماعتوں کی چودہ مہینے کی انٹرن شپ ناکام ہوگئی ، دبئی میں سیاسی کھچڑی پک رہی ہے، نواز شریف آجائے تو تیل دیکھےتیل کی دھاردیکھیے ۔
انہوں نے کہا کہ دو تہائی کےبغیر قانون بنارہےہیں اور سپریم کورٹ کونہیں مان رہے، یہ لوگ عوام میں بےنقاب ہوگئےہیں، الیکشن ہرصورت ہوکررہیں گے۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 9 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 10 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 4 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 5 hours ago



