اجلاس میں سویڈن میں قرآن پاک کا نسخہ جلانے کے واقعے کے حوالے سے کارروائی کی جائے گی

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ جدہ میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس اجلاس میں بدھ کے روز سویڈن میں قرآن پاک کا نسخہ جلانے کے واقعے کے حوالے سے کارروائی کی جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہفتہ کے روز ٹیلی فون پر بات چیت میں اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اسلام مخالفت کا مقابلہ کرنے علاقائی مسائل میں تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
عراقی نژاد سویڈش انتہا پسند سلوان مومیکا نے سٹاک ہوم کی مرکزی مسجد میں 200 مسلمانوں کے سامنے قرآن کریم کے نسخہ کو ۔ نعوذ باللہ ۔ نذر آتش کیا تھا۔ عدالت نے پولیس کو ایسے اجتماع پر پابندی لگانے سے روک دیا تھا۔ قرآن مجید کی اس بے حرمتی پر عرب دنیا اور عالم اسلام میں احتجاج شروع ہوگیا اور اس واقعہ کی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔
سویڈن میں 6 لاکھ سے زیادہ مسلمان مقیم ہیں۔ واضح رہے جنوری میں ڈنمارک کی انتہائی دائیں بازو کی ہارڈ لائن پارٹی کے رہنما راسموس پالوڈان نے بھی سٹاک ہوم میں ترکیہ کے سفارت خانے کے قریب پولیس کی حفاظت میں قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کی تھی۔
سعودی وزارت خارجہ نے مملکت کی جانب سے "ایک انتہا پسند کی جانب سے قرآن کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ بدھ کے روز ترکیہ کے وزیر خارجہ نے نے بھی اس واقعہ کو قابل نفرت اقدام قرار دیا تھا۔ ترک وزیر نے کہا تھا کہ ایسی گھناؤنی حرکتوں کو نظر انداز کرنے کا مطلب اس میں شرکت ہے۔
ترکیہ کے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ کبھی بھی اشتعال انگیزی یا دھمکی کی پالیسی کے سامنے نہیں جھکے گا۔ مغرب کے متکبرانہ حکومتوں کو سکھایا جائے گا کہ مسلمانوں کے مقدسات کی توہین فکر کی آزادی نہیں ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ اسلامی سربراہی اجلاس کے موجودہ اجلاس کی صدارت کے طور پر سعودی عرب کی دعوت پر جدہ شہر میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کر رہا ہے۔ او آئی سی نے سویڈن میں قرآن مجید کے نسخے کی بے حرمتی کی شدید مذمت بھی کی

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 8 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 5 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 5 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 4 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 2 گھنٹے قبل
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور
- ایک گھنٹہ قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 4 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 7 گھنٹے قبل

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق آرڈیننس 2025 جاری
- 2 گھنٹے قبل