ہمارا اصولی موقف ہے کہ ہم ماضی کی طرح ایک دوسرے کو ختم کرنے والے ماحول کی طرف نہیں جائیں گے،رہنما پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہمارہ اتحاد اس گورنمنٹ تک ہے لیکن ہمارا اصولی موقف طے ہو چکا ہے کہ ہم اتحاد میں ہوں یا ایک دوسرے کے خلاف ہوں، ہم آئین اور قانون کا احترام کریں گے، ماضی کی طرح دشمنی والے ماحول میں ایک دوسرے کو ختم کرنے والے ماحول کی طرف نہیں جائیں گے۔
جی این این پلس سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل اتنے گھمبیر ہیں کہ اس کو مل جل کرنے کی ضرورت ہے۔ آنے والے وقت میں کیا ہو گا اس کے بارے میں کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔
پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعت کی قیادت کا فیصلہ ہوتا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی ہے کہ الگ الیکشن لڑنا ہے،ہر جماعت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اکیلے الیکشن لڑے،اس کے تمام امیدوار جیت جائیں، وہ اکثریت سے حکومت بنائے اور اپنے منشور کے مطابق پاکستان کی عوام کے مسائل حل کرے لیکن یہ خواہش اکثر پوری نہیں ہوتی آپ کو تعاون کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔ سیٹ ایڈجسمنٹ پر پارٹی قیادت کوئی پات کرے گی تو اس پر ہم اپنا مشورہ دے گے۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کا پنجاب میں تحریک استحکام پاکستان کے ساتھ اتحاد پر سوال کے جواب کہنا تھا کہ یہ ایک مفروضہ ہے ،میں کیسے کہہ سکتا ہوں کہ نہیں اور میں ہاں بھی نہیں کہہ سکتا، میں اس سوال کا جواب سینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔
پاکستان کی خارجہ پالیسی پر معاون خصوصی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کتنی فعال تھی،کشمیر پر امریکہ کے ساتھ کیا تعلقات تھے،آئی ایم ایف اور یورپ کے ساتھ تعلقات کیسے تھے اور موجودہ حکومت میں بلاول بھٹو نے بہت فعال سفارتکاری کی ہے اور انہوں نے دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کا مقدمہ بہت اچھے انداز سے لڑا ہے۔
عام انتخابات پر ان کا کہنا ہے کہ آئیں کے مطابق ستمبر میں اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر لیں گے اور اس کے 90 میں انتخابات ہو جائیں گے یہی آئیں کہتا ہے اور یہی ہمارا مطالبہ بھی ہے۔

خیرات سے ہسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں ، وزیر خزانہ
- 5 گھنٹے قبل

بھارتی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ مداح کی بدتمیزی ، ویڈیووائرل
- 9 گھنٹے قبل

راکھی ساونت کا پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کے جیتنے پر ڈانس کرنے کا وعدہ
- 6 گھنٹے قبل

لبنان میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ، بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کانگو تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے ، پاکستانی سفیر
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے کاعزم
- 10 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا
- 8 گھنٹے قبل

فنانس ایکٹ 2015 شق 7 آئین پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار
- 10 گھنٹے قبل

وزیر اعلی پنجاب نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 9 گھنٹے قبل

واٹس ایپ نے انڈیا میں ایک ماہ میں 84 لاکھ سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیے
- 10 گھنٹے قبل
ایک دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت سے جیتنا لازمی ہے، علی امین گنڈا پور
- 6 گھنٹے قبل