تمیم اقبال نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا


بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور ون ڈے ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
چٹوگرام میں پریس کانفرنس کے دوران 34 سالہ تمیم اقبال 16 سال پر محیط کرکٹ کیریئر ختم کرنے کے اعلان پر جذباتی ہوگئے، تمیم اقبال کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میں اپنے والد کے خواب کو پورا کرنے کے لیے کھیلا ہوں،میں نے 100 فی صدکی کوشش کی۔
بنگلہ دیش کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز نے ورلڈکپ سے صرف 3 ماہ قبل کرکٹ کو خیر باد کہنےکا اعلان کیا تو سب ہی حیران رہ گئے۔ سینئر بلے باز گزشتہ ماہ افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میں سخت کمر درد کی وجہ سے نہیں کھیلے تھے لیکن وہ ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب تھے ۔
کپتان تمیم اقبال نے 9 فروری 2007 کو اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز زمبابوے کے خلاف اس کی سرزمین پر ہرارے کے مقام پر کیا اور انہوں نے اپنا آخری ون ڈے میچ 5 جولائی 2023 کو افغانستان کے خلاف چٹوگرام میں کھیلا۔
تمیم اقبال کو 70 ٹیسٹ،241 ون ڈے اور 78 ٹی ٹونٹی میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ تمیم اقبال نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2008 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جبکہ اپنا آخری میچ آئرلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر اپریل 2023 میں کھیلا تھا۔
واضح رہے کہ بنگلا دیشی ٹیم نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرلیا ہے۔5جولائی کو افغانستان کی ٹیم نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ 17 رنز سے شکست دی تھی جس میں تمیم اقبال ٹیم کو لیڈ کر رہے تھے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی)نے نئے کپتان کے حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔شکیب الحسن ٹی ٹونٹی جبکہ لٹن داس ٹیسٹ فارمیٹ میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں۔تمیم اقبال نے 70 ٹیسٹ میچز میں 38.89 کی اوسط سے 5134 رنز جبکہ 241 ون ڈے میچز میں 36.62 کی اوسط سے 8313 رنز سکور کیے ہیں۔
اسی طرح انہوں نے 78 ٹی ٹونٹی میچز میں 24.08 کی اوسط سے 1758 رنز بنائے۔ تمیم نے مارچ 2020 میں زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے دوران مشرفی مرتضیٰ کی جگہ کل وقتی ون ڈے کپتان کا عہدہ سنبھالا اور بحیثیت کپتان ٹیم کو 37 میچوں میں سے 21 میں فتوحات دلائی

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 8 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 11 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 5 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 6 گھنٹے قبل







