Advertisement

خلیج تعاون کونسل اور روس کا سوڈان میں امن مذاکرات کی حمایت کا اعادہ

خیلج تعاون کونسل کے ممالک روس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کو بڑھانے کے خواہشمند ہیں،سیکرٹری جی سی سی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 11th 2023, 7:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خلیج تعاون کونسل اور روس کا سوڈان  میں امن مذاکرات کی حمایت کا اعادہ

خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کی ریاستوں اور روس کے درمیان سٹریٹجک ڈائیلاگ کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ میں سوڈان سے متعلق جدہ میں ہونے والے امن مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا گیا اور سوڈان کے دونوں فریقین کو پرسکون کرنے کی کوششوں پر زور دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جی سی سی اور روس کے سٹریٹجک ڈائیلاگ کے حتمی بیان میں میری ٹائم سیکیورٹی کے تحفظ اور جی سی سی ممالک میں میری ٹائم شپنگ لائنز اور تیل کی تنصیبات کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

تمام یمنی فریقوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اقوام متحدہ کی سرپرستی میں براہ راست مذاکرات شروع کر دیں۔ تزویراتی گفت و شنید کے بعد جاری بیان میں لیبیا سے تمام غیر ملکی افواج، غیر ملکی جنگجوؤں اور کرائے کے فوجیوں کے انخلا اور انتخابات کے انعقاد کی ضرورت بھی بیان کی گئی۔

اس سے قبل روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے خلیجی ریاستوں اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے اپنے ملک کے اقدامات کا خیرمقدم کیا۔لاوروو نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے ساتھ مزید تجارتی تعاون میں ماسکو کی دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خلیجی ریاستوں کی جانب سے یمن میں بحران کے خاتمے اور ایک جامع قومی مذاکرات شروع کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کے اتحاد اور اس کی سرزمین پر خودمختاری اور شام کی عرب لیگ میں واپسی کے حوالے سے ہمارا موقف بھی خلیجی ریاستوں کے ساتھ ہے۔ لاوروو نے کہا ہمیں سوڈان میں تشدد کے تسلسل اور ہلاکتوں پر تشویش ہے۔ روس مسئلہ فلسطین کے حل میں تیزی لانے کی اہمیت پر خلیجی ریاستوں کے ساتھ متفق ہے۔ ہم اپنے اتحاد کے ذریعے کسی بھی ملک کو دھمکانا نہیں چاہتے۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے روس کے ساتھ بات چیت اور اس کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے جی سی سی ممالک کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس کے ساتھ مشترکہ ایکشن پلان دو طرفہ تعلقات کی بنیاد ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم اپنے تمام بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ایک ہی فاصلے پر کھڑے ہیں۔

عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا یمن میں صدارتی قیادت کی کونسل کے لیے حمایت کی تجدید کرتے ہیں۔ یمن کے بحران کے جامع سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے کام کیا جائے۔ سوڈان کے بحران کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سوڈان میں بیرونی مداخلت تنازعہ کو ہوا دے رہی ہے۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے اعلان کیا کہ جی سی سی ممالک روس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کو بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔ جی سی سی ریاستیں سلامتی کے حصول اور تنازعات کو حل کرنے کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتی ہیں۔

جی سی سی ریاستیں یوکرینی بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے کے لیے ثالثی کی کوششوں کی بھی حمایت کرتی ہیں۔ اسی طرح خلیج کے ممالک اناج کی برآمد کے معاہدے میں توسیع کے بھی حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپیک پلیس گروپ کے اندر روس کے ساتھ تعاون تیل کی منڈی کے لیے مثبت تھا۔

ماسکو ڈائیلاگ میں عرب خلیجی ریاستوں اور روسی فیڈریشن کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی اور اس میں بہت سے بین الاقوامی مسائل اور علاقائی تعاون کے مسائل پر بات چیت کی گئی ہے۔

جی سی سی ملکوں اور روس کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم سال 2021 کے اعلان کردہ اعدادوشمار کے مطابق 7.6 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے

Advertisement
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 4 دن قبل
Advertisement