ہرارے : ہرارے ٹیسٹ کے پہلے دن قومی ٹیم نے زمبابوے کو 176 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے 4-4 شکار کیے۔ جواب میں دن کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنالیے۔

ہرارے ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستانی باؤلرز کے نام رہا، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کی شاندار باؤلنگ کے آگے میزبان ٹیم کے بلے باز بے بس نظر آئے، زمبابوے کا کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری نہ بناسکا اور پوری ٹیم 176 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے 4-4 شکار کیے،نعمان علی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
جواب میں پاکستانی اوپنرز عابد علی اور عمران بٹ نے محتاط آغاز کیا اور اور دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنالیے ہیں ۔ عابد علی 56 اور عمران بٹ 43 رنز سے دوسرے دن کا آغاز کریں گے، پاکستان کو پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے 73 رنز درکار ہیں۔
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے یاسر شاہ کی جگہ ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم میں بابر اعظم، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں قومی ٹیم نے زمبابوے کو 1-2 سے شکست دی تھی۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 21 گھنٹے قبل





