Advertisement
پاکستان

زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ روز 60کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا،شہباز شریف

چین کے بینک نے 60 کروڑ ڈالر کی رقم کر رول اوور کیا ہے،وزیرا عظم پاکستان

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 18th 2023, 7:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ روز 60کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا،شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ روز 60کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ، دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، نوجوانوں کی محنت اور جدوجہد سے پاکستان آگے بڑھے گا، نوجوانوں کے لئے جتنے وسائل درکار ہوئے مہیا کریں گے۔

 وزیراعظم یوتھ سپورٹس انیشی ایٹو کے اجرا ءکی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 60 کروڑ ڈالر کا گزشتہ روز اضافہ ہوا ہے۔ چین کے بینک نے یہ رقم رول اوور کی،یہ معمولی بات نہیں، ہم احسان کرنے والوں کو یاد رکھتے ہیں۔ ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ ہے ہیں ۔ ہمار ی دعا ہے کہ ان ذخائر میں قرضوں کی بجائے ہمارے خون پسینے اور محنت سے اضافہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ سپیشل اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے اپنے بچوں سے ہمیں سبق اور ہمت حاصل کرنی چاہیے۔ یہ بچے ہر شعبہ میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں ، انہی کی محنت کے طفیل پاکستان آگے بڑھے گا۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ اگر اللہ نے دو بارہ موقع دیا تو قوم کے ان کروڑوں بچوں اور بچیوں کی تعلیم ، فنی تعلیم اور کھیل کے میدان بنانے اور سجانے میں جتنے وسائل درکار ہوئے مہیا کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کھیلوں کے شعبے کے لئے 5 ارب روپے مختص کئے ہیں، نوجوان کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں،محدود وسائل کے باوجود نوجوانوں نے کھیل کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا، پوری قوم ملک کا نام روشن کرنےوالوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، قلیل وسائل کے باوجود اپنے ٹرینرز ، کوچ اور والدین کی دعائوں سے پاکستان کا دنیا میں نام روشن کیا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نے دیگر میدانوں میں اگر سست روی دکھائی ہے تو ان نوجوانوں نے کھیل کے میدان میں پاکستان کا پرچم پوری دنیا میں بلند کیا ہے۔ آج 5 ارب روپے کاوزیراعظم فنڈ کا اعلان وفاقی وزیر احسان الرحمن نے کیا ۔ وفاقی وزیر اور معاون خصوصی نے بہت محنت کی ہے۔ ا س 5 ارب روپے میں کھلاڑیوں کے ٹکٹس ، لاجسٹکس ، رہائش اور کٹس شامل ہوں گی۔ یہ 5 ارب روپے پورے ملک کے لئے آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔ کروڑوں نوجوانوں کو اگر صحیح ماحول اور سہولیات میسر آئیں تو دنیا کی بہترین ٹیموں سے یہ آگے نکل سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ توقع ہے کہ آنے والی حکومتیں اس بجٹ کو بڑھائیں گی۔

Advertisement
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • ایک دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

  • ایک دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • 7 گھنٹے قبل
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • 8 گھنٹے قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

  • ایک دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • ایک دن قبل
پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

  • ایک دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

  • 3 گھنٹے قبل
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • ایک دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران  جنگی طیارہ گرکر تباہ

ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • 2 گھنٹے قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement