پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 461 رنز بنا کر آؤٹ،سعود شکیل کی شاندار ڈبل سنچری
سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے پہلی پاکستانی بے بار بن گئے

نوجوان بیٹر سعود شکیل کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان کی سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے،پاکستان نے تیسرے روز سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں461 رنز بنا کر 149 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے پہلی پاکستانی بن گئے، سری لنکن بائولر رمیش مینڈس نے 5 وکٹیں حاصل کیں، سری لنکا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنا لئے۔
گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے گزشتہ روز کے سکور 221 رنز 5 کھلاڑی آئوٹ پر اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو سعود شکیل 69 اور آغا سلمان 61 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ دونوں بیٹرز نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، سعود شکیل نے129 گیندوں پر سنچری سکور کی، دونوں بیٹرز نے چھٹی وکٹ پر177 رنز کی شراکت داری قائم کی، آغاسلمان 278 کے مجموعی سکور پر83 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تو پاکستان ٹیم مشکلات سے دوچار ہوگئی تاہم سعود شکیل نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر نہ صرف سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا بلکہ قومی ٹیم کو مضبوط پوزیشن پر لے گئے،
نعمان علی نے 57 بالوں پر 25 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے کچھ دیر بعد شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تاہم دوسرے اینڈ پر سعود شکیل نے اپنی شاندار بیٹنگ جاری رکھی۔ نئے آنے والے بیٹر نسیم شاہ نے سعود شکیل کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں بیٹرز نے 9ویں وکٹ کی شراکت میں قیمتی 94 رنز بنا کر ٹیم کے سکور کو 440 تک پہنچا دیا۔ نسیم شاہ 78 بالوں پر 6 رنز کی اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے، اسی دوران سعود شکیل نے اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری سکور کی،
انہوں نے سری لنکا میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے پہلےپاکستانی بیٹر کا اعزاز حاصل کیا۔ سعود شکیل361 بالوں پر 19 چوکوں کی مدد سے 208 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے جبکہ آخری آئوٹ ہونے والے بیٹر ابرار احمد 10 رنز بناسکے۔سری لنکا کی طرف سے رمیش مینڈس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پراباتھ جے سوریا 3 جبکہ وشوا فرنینڈو اور کاسن رجیتھا ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اس طرح پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 461 رنز بنا کر149رنز کی برتری حاصل کر لی۔ سری لنکا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنا لئے اور اسے خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 135رنز کی ضرورت ہے، منڈوشنکا 8 اور کپتان کرونارتنے 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- ایک دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 19 گھنٹے قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- ایک دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 19 گھنٹے قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 2 دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 2 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 2 دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- ایک دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 18 گھنٹے قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 دن قبل





