Advertisement
پاکستان

یوکرین اور روس کے درمیان تنازعہ کے پرامن حل چاہتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری

پاکستان اور یوکرین نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، فوڈ سکیورٹی، دفاعی تعاون اور ثقافتی تبادلوںسمیت باہمی فائدے کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jul 21st 2023, 12:45 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
یوکرین اور روس کے درمیان تنازعہ کے پرامن حل چاہتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری

پاکستان اور یوکرین نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، فوڈ سکیورٹی، دفاعی تعاون، ثقافتی تبادلوں اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت باہمی فائدے کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے یوکرینی ہم منصب دیمیٹرو کولیبا سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین سے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات استوار کرنا پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے یوکرین اور روس کے درمیان تنازعہ کے پرامن حل کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، دونوں ممالک کے درمیان مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک غیر مستحکم خطے میں ایک ملک کے طور پر ہم سمجھتے ہیں کہ دیرینہ علاقائی تنازعات ہماری اجتماعی سلامتی کو کس طرح خطرے میں ڈال سکتے ہیں، یوکرین کے تنازعہ نے ترقی پذیر ممالک اور گلوبل سائوتھ کے لئے خاص طور پر ایندھن، خوراک اور کھاد کے حوالے سے مشکلات پیدا کی ہیں اور پاکستان بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم باہمی طور پر فائدہ مند تعلقات استوار کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جو ہماری قوموں کی خوشحالی اور بہبود میں معاون ہو۔ آج کی ملاقات میں ہم نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باقاعدہ بات چیت اور انگیجمنٹ کی اہمیت پر اتفاق کیا، ہم نے مقررہ وقت میں مختلف ادارہ جاتی میکانزم کے اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، ہم اپنے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے بات چیت کو آگے بڑھائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں نے ملاقات میں تنازعات کے بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا اور امن اقدامات کی حمایت کے لیے پاکستان کی آمادگی کا اظہار کیا جو خطے میں امن لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعہ کے پرامن حل کی امید رکھتے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 12 جولائی کو جنیوا میں انسانی حقوق کی کونسل میں امتیازی سلوک، تشدد کے لئے اکسانے والی مذہبی منافرت کے خلاف قرارداد کی حمایت پر یوکرین کی حکومت کے اصولی موقف کی تعریف کی۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر یقین ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان اور یوکرین کے عوام کے درمیان تعاون اور دوستی کو فروغ دینے کے لئے آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر یوکرین کے وزیرخارجہ دیمیٹروکولیبا نے کہا کہ پاکستان اور یوکرین کے درمیان 30 سال سے تعلقات قائم ہیں، ہم تجارت اور تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں یوکرینی اشیا کی رسائی کو آسان بنایا جائے، ہم اپنی سلامتی اور خودمختاری کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستانی طلباءکو تعلیمی سہولت کے علاوہ پاکستان کو ڈیجیٹلائزیشن آف سٹیٹ سروسز میں معاونت کرسکتے ہیں۔یوکرین کے وزیرخارجہ نے کہا کہ جنگ کے نتیجے میں دنیا میں خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

  • 15 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 12 گھنٹے قبل
حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز

  • 16 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا

  • 19 گھنٹے قبل
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • 12 گھنٹے قبل
قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

  • 14 گھنٹے قبل
ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

  • 14 گھنٹے قبل
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟

راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟

  • 16 گھنٹے قبل
عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز

  • 16 گھنٹے قبل
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 15 گھنٹے قبل
ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

  • 15 گھنٹے قبل
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا

جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا

  • 18 گھنٹے قبل
Advertisement