Advertisement

یورپی پارلیمنٹ میں توہین رسالت قانون کے خلاف قرارداد پر پاکستان کا اظہار افسوس

پاکستان نے یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے ملک میں توہین رسالت کے قانون کے حوالے قرار داد کی منظوری پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 1 2021، 1:32 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے

دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے جمعے کو میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث پاکستان اور مسلم دنیا میں توہین رسالت اور اس منسلک مذہبی حساسیت کے صیح فہم نہ ہونے کی غماضی کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے عدالتی نظام اور ملکی قوانین کے بارے میں غیر ضروری تبصرے پر افسوس ہے۔

خیال رہے یورپی پارلیمنٹ نے جمعرات کو ایک قرارداد منظوری کی تھی جس میں پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس سٹیٹس پر نظرثانی کرنے کا کہا گیا تھا۔ قرار داد میں کہا گیا تھا کہ ملک میں ایسے قوانین ہیں جو کہ اقلیتوں اور بنیادی حقوق کے منافی  ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پارلیمانی جمہوری ملک ہے جہاں ایک متحرک سول سوسائٹی، آزاد میڈیا اور ایک خودمختار عدلیہ موجود ہیں جو کہ بلا کسی تفریق ملک کے تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کے ضامن ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں فخر ہیں کہ ہماری اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور ان کے  بنیادی آزادیوں کے تحفظ کی ضمانت آئین میں دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان مذہبی آزادیوں، برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروع کے لیے موثر کردار ادا کیا ہے۔ اسلامو فوبیا اور پاپولزم کے عروج کے دور میں بین الاقوامی کمیونٹی کو نسل پرستی، عدم برداشت، اور مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر تشدد پر اکسانے کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار کرنا چاہیے اور پرامن بقائے باہمی کے لیے مشترکہ طور پر جدوجہد کرنا چاہیے۔

 ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات بشمول جمہوریت، قانون کی حکمرانی، گورننس اور انسانی حقوق پر بات چیت کے لیے کئی دو طرفہ فورمز اور میکینزم موجود ہیں۔ ہم تمام باہمی دلچسپی کے امور پر یورپی یونین کے ساتھ مثبت بات چیت جاری رکھیں گے۔

Advertisement
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس: 67 شکایات کا جائزہ، 65 خارج، ایک مؤخر، ایک پر کارروائی کی منظوری

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس: 67 شکایات کا جائزہ، 65 خارج، ایک مؤخر، ایک پر کارروائی کی منظوری

  • 6 گھنٹے قبل
نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ، گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس متحرک

نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ، گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس متحرک

  • 6 گھنٹے قبل
ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر

ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا جی ٹو جی معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا جی ٹو جی معاہدہ طے پا گیا

  • 6 گھنٹے قبل
حملے کی صورت میں افغانستان سمیت ہر جارح کو جواب دیا جائے گا ،سہیل آفریدی

حملے کی صورت میں افغانستان سمیت ہر جارح کو جواب دیا جائے گا ،سہیل آفریدی

  • 2 گھنٹے قبل
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان  کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت

  • 2 گھنٹے قبل
چار روزہ جنگ میں عظیم فتح ملی، بھارت کبھی نہ سنبھل سکے گا: وزیراعظم

چار روزہ جنگ میں عظیم فتح ملی، بھارت کبھی نہ سنبھل سکے گا: وزیراعظم

  • 6 گھنٹے قبل
چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف

چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف

  • 2 گھنٹے قبل
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع ،جلسے ،جلوسوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع ،جلسے ،جلوسوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

  • 7 گھنٹے قبل
گل بہادر گروپ کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 60 سے 70 خارجی ہلاک ہوئے، عطاتارڑ

گل بہادر گروپ کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 60 سے 70 خارجی ہلاک ہوئے، عطاتارڑ

  • 4 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل، وزرا کے ناموں کا اعلان جلد متوقع

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل، وزرا کے ناموں کا اعلان جلد متوقع

  • 6 گھنٹے قبل
آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، تیسری بار سلطان آف جوہر ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، تیسری بار سلطان آف جوہر ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement